உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان - پاکستان میچ سے قبل شاہد آفریدی نے بھی کیا سرینڈر، کہا- دل اور دماغ دونوں ٹیم انڈیا کے ساتھ

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان - پاکستان میچ سے قبل شاہد آفریدی نے بھی کیا سرینڈر، کہا- دل اور دماغ دونوں ٹیم انڈیا کے ساتھ

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان - پاکستان میچ سے قبل شاہد آفریدی نے بھی کیا سرینڈر، کہا- دل اور دماغ دونوں ٹیم انڈیا کے ساتھ

    India Vs Pakistan: عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے۔ 1992 کے ونڈے عالمی کپ سے جو جیت کا سلسلہ شروع ہوا تھا، وہ آج بھی نان اسٹاپ جاری ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کو بھی اس بات کا خوف ستا رہا ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کے میچ میں پاکستان کو ہندوستان (India Vs Pakistan) کے ہاتھوں ایک اور شکست جھیلنی پڑ سکتی ہے۔ شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ ان دونوں کے درمیان جیت اسی ٹیم کو ملے گی، جو دل اور دماغ کا استعمال کرے گی۔ ہندوستان اس محاذ پر آگے ہے۔ واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ میں آج دبئی کے میدان پر ٹیم انڈیا کی ٹکر پاکستان سے ہوگی۔ پرانے ریکارڈ اور موجودہ فارم کے سبب ہندوستان کو جیت کا سب سے بڑا دعویدار مانا جا رہا ہے۔

      پاکستانی ٹی وی چینل سما ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جب شاہد آفریدی سے پوچھا گیا کہ اس میچ میں کس کا پلڑا بھاری رہے گا؟ تو انہوں نے ہندوستان کو ہی فیوریٹ بتایا۔ آفریدی نے کہا، ’دونوں ٹیمیں تجربہ کار ہے۔ 15-10 سالوں سے ٹیم انڈیا اچھا کھیل رہی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ٹیم انڈیا پر ان کے بورڈ نے کافی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ میچ دل اور دماغ دونوں سے کھیلی جائے گی۔ ہندوستان کا پلڑا تھوڑا بھاری ہے، جس کے پاس بڑا دل ہے۔ وہ بازی مارے گی۔ کون سی ٹیم دباو جھیلتی ہے، وہ دیکھتے ہیں۔ اچھے مائنڈ سیٹ اور باڈی لینگویج ضروری ہے‘۔

      ’دل سے کھیل‘ 

      شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ٹیم انڈیا کو ہرانے کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنا 100 فیصدی دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ دباو کو پار پانا ہوگا۔ کھلاڑیوں کو اپنا پرفارمنس انجوائے کرنا ہوگا۔ اپنا 100 فیصد دیجئے۔ اب اس کا دھیان رکھنا ہوگا کہ میچ کے بعد ہوٹل جانے کے وقت یہ آپ کے دماغ میں نہیں ہونا چاہئے کہ یار تھوڑا اور بہتر کرلیتے۔ لڑوں اور نتائج کی پرواہ نہیں کرو‘۔

      12-0 کا ریکارڈ

      واضح رہے کہ عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے۔ 1992 کے ونڈے عالمی کپ سے جو جیت کا سلسلہ شروع ہوا تھا، وہ آج بھی نان اسٹاپ جاری ہے۔ ونڈے عالمی کپ میں ٹیم انڈیا پاکستان کو اب تک 7 بار ہرا چکی ہے۔ جبکہ ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 بار پٹخنی دی ہے۔ یعنی کل ملاکر 12 بار عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کو جیت ملی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: