உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انضمام الحق نے وراٹ کوہلی کی کپتانی پر اٹھائے سوال، کہا۔ اس کھلاڑی کو ٹیم میں رکھ کی بڑی غلطی

    T20 World Cup: آخر ٹیم انڈیا کے ساتھ غلطی کہاں ہوئی اس بارے میں کرکٹ ماہرین کی مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔

    T20 World Cup: آخر ٹیم انڈیا کے ساتھ غلطی کہاں ہوئی اس بارے میں کرکٹ ماہرین کی مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔

    T20 World Cup: آخر ٹیم انڈیا کے ساتھ غلطی کہاں ہوئی اس بارے میں کرکٹ ماہرین کی مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد ٹیم انڈیا  (India Vs Pakistan)   کی ٹیم میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ آخر ٹیم انڈیا کے ساتھ غلطی کہاں ہوئی اس بارے میں کرکٹ ماہرین کی مختلف رائے سامنے آرہی ہیں ۔ وہیں اسی درمیان  پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam ul haq)  نے اس کراری شکست کے بعد وراٹ کوہلی کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس میچ کے بارے میں وراٹ کی ٹیم کا انتخاب اچھا نہیں تھا۔ انضمام الحق کے مطابق وراٹ  (Virat Kohli)  نے اس میچ میں ہاردک پانڈیا کو موقع دے کر بڑی غلطی کر دی۔

      فٹنیس کی پھانس
      ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف 8 گیندوں میں 11 رن کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد وہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ حانلکہ اب  اطلاعات ہیں کہ وہ فٹ ہوگئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کھیل سکتے ہیں۔ بتادیں کہ کمر کے نچلے حصے کی چوٹ کی وجہ سے پانڈیا کافی عرصے سے گیندبازی  نہیں کر رہے تھے۔ ایسے میں اس بار آئی پی ایل میں بھی انہوں نے بولنگ نہیں کی۔ ایسے میں ان کی پلیئنگ الیون میں شمولیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

      آپ کو بتاتے چلیں کہ دبئی میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ کے بعد  انضم ام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، 'ہندوستان کو سب سے بڑا جھٹکا ہاردک پانڈیا کو پلیئنگ الیون میں رکھنے سے لگا۔ ہندوستان کی ٹیم کا انتخاب اچھا نہیں تھا۔ دوسری جانب بابر اعظم پنی ٹیم کے توازن سے بخوبی واقف تھے۔

      چھٹا بولر
      انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم انڈیا کو چھٹے گیند باز کی کمی محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا، 'بہتر ہوتا اگر ٹیم انڈیا چھٹے گیند باز کے ساتھ میدان میں اترتی۔ آپ نے دیکھا کہ محمد حفیظ کے رہنے سے پاکستان کو کتنا فائدہ ملا۔ عماد وسیم سے چار اوورز کی گیندبازی کرانے کے بجائے حفیظ نے دو اوور کی گیندبازی کی ۔ پاکستان کے پاس شعیب ملک سے بھی گیند بازی کرانے کا آپشن تھا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: