உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: آئرلینڈ نے کبھی کیا پاکستان کا شکار، اب خود ہی بن گیا اپنی ہی خوبی کا شکار

    ٹی-20 عالمی کپ: آئرلینڈ نے کبھی کیا پاکستان کا شکار، اب خودہی بن گیا اپنی ہی خوبی کا شکار

    ٹی-20 عالمی کپ: آئرلینڈ نے کبھی کیا پاکستان کا شکار، اب خودہی بن گیا اپنی ہی خوبی کا شکار

    T20 World Cup 2021: کرکٹ کے تقریباً ہر عالمی کپ (Cricket World Cup) میں الٹ پھیر کرنے والی آئرلینڈ (Ireland) کی ٹیم اس بار خود ہی اس کا شکار بن گئی ہے۔ نامیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر اسے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کرکٹ کی دنیا میں آئر لینڈ (Ireland) کا شمار ان ٹیموں میں ہوتا ہے جو تقریباً ہر عالمی کپ (Cricket World Cup) میں الٹ پھیر کرتی ہے۔ پاکستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز جیسی چمپئن ٹیمیں بھی آئر لینڈ کے خطرناک کھیل کا شکار بن چکی ہیں، لیکن ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup 2021) میں آئرلینڈ (Ireland) اپنی ہی الٹ پھیر والی خوبی کا شکار ہوگئی ہے۔ آئر لینڈ کو جمعہ کو نامیبیا (Namibia) جیسی انجان ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ ہی ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) سے اس کا سفر بھی تھم گیا۔

      ٹی-20 عالمی کپ میں جمعہ کو آئرلینڈ کا سامنا نامیبیا سے ہوا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آئرش ٹیم مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 125 رن ہی بناسکی۔ نامیبیا نے یہ ہدف 18.3 اوور میں 2 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ اس کی طرف سے کپتان گیرارڈ ایراسمس (Gerhard Erasmus) نے 53 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ ڈیوڈ ویسے (David Wiese) نے 14 گیند پر 28 رن بنائے۔ ڈیوڈ نے اس سے پہلے گیند بازی میں ہاتھ دکھاتے ہوئے 2 وکٹ بھی جھٹکے اور انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

      کرکٹ مداح بھولے نہیں ہوں گے، جب 2007 میں آئرلینڈ نے اپنا پہلا ہی ونڈے عالمی کپ کھیلتے ہوئے پاکستان کو شکست دی تھی۔ پاکستان کو اس شکست کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔ آئرلینڈ نے اپنا شاندار سفر آگے بھی جاری رکھا۔ اس نے سال 2011 کے عالمی کپ میں انگلینڈ اور سال 2015 میں ویسٹ انڈیز کو ہرایا۔ اسی سبب آئرلینڈ کو جائنٹ کلر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ حالانکہ اس بار وہ اپنے سے کمزور مانی جانے والی ٹیم سے ہار گیا۔

      رہی بات نامیبیا کی تو اس نے اس ٹی-20 عالمی کپ میں دو میچ جیت لئے ہیں۔ اس نے آئر لینڈ کو ہرانے سے پہلے نیدرلینڈ کو بھی شکست دی تھی۔ افریقی ٹیم اب سپر-12 میں داخل ہوگئی ہے۔ سپر-12 میں اس کا مقابلہ ہندوستان سمیت 5 ٹیموں سے ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: