ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی -20 ورلڈ کپ 2022 تک ملتوی ہونے کا امکان

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہورہی ہے اور اس کا اثرکھیل کی سرگرمیوں میں بھی نظر آنے لگا ہے جس کے سبب ٹی ۔20 عالمی کپ کے انعقاد پر بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 27, 2020 05:03 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی -20 ورلڈ کپ 2022 تک ملتوی ہونے کا امکان
کورونا : ٹی -20 ورلڈ کپ 2022 تک ملتوی ہونے کا امکان

نئی دہلی: پوری دنیا عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہورہی ہے اور اس کا اثرکھیل کی سرگرمیوں میں بھی نظر آنے لگا ہے جس کے سبب ٹی ۔20 عالمی کپ کے انعقاد پر بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے اور ایسے میں آئی سی سی عالمی کپ ٹی-20 کو 2020 ملتوی کرسکتی ہے۔ حالانکہ اس نے باقاعدہ طور پر یہ اعلان نہیں کیا ہے۔


ٹی ۔20 عالمی کپ 2020 کے انعقاد پر بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ فائل فوٹو
ٹی ۔20 عالمی کپ 2020 کے انعقاد پر بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ فائل فوٹو


آئی سی سی ذرائع کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے۔ حالانکہ آئی سی سی نے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز آئی سی سی ایک میٹنگ کرنے والی ہے جس کے بعد وہ ٹی ۔ٹوئنٹی عالمی کپ کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر اعلان کرسکتی ہے۔ ایسے میں ٹی-20 عالمی کپ کے ملتوی ہونےسے اکتوبر۔نومبر میں آئی پی ایل کا انعقاد ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل سابق کھلاڑیوں نے بھی ٹی ۔ٹوئنٹی عالمی کپ کے ملتوی ہونے کی بات کہی تھی۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر اور ڈیوڈ وارنر نے بھی یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا۔


پوری دنیا میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کا قہر کم نہیں ہوا ہے لیکن کچھ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 6387 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 64426 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
First published: May 27, 2020 04:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading