اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کیا طنز، تو پاکستانیوں نے ہی لگادی کلاس، کہا : ملک پر دھیان دو

    ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کیا طنز، تو پاکستانیوں نے ہی لگادی کلاس، کہا : ملک پر دھیان دو ۔ فائل فوٹو ۔

    ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کیا طنز، تو پاکستانیوں نے ہی لگادی کلاس، کہا : ملک پر دھیان دو ۔ فائل فوٹو ۔

    T20 World Cup 2022 : ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تبصرہ کیا ۔ حالانکہ شریف کا کمنٹ ان کیلئے اس وقت مصیبت بن گیا، جب ہندوستانی فینس کے ساتھ ساتھ پاکستانی یوزرس نے بھی کمنٹ باکس میں کلاس لگانی شروع کردی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lahore
    • Share this:
      T20 World Cup 2022 :  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ہندوستان کو انگلینڈ نے کراری شکست دی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا ۔ اب فائنل 13 نومبر کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ وہیں ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تبصرہ کیا ۔ حالانکہ شریف کا کمنٹ ان کیلئے اس وقت مصیبت بن گیا، جب ہندوستانی فینس کے ساتھ ساتھ پاکستانی یوزرس نے بھی کمنٹ باکس میں کلاس لگانی شروع کردی ۔

      پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 کا فائنل مقابلہ ہوگا ۔ بتادیں کہ ہندوستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں دس وکٹوں سے ہار ملی ہے ۔ ایسے میں انگلینڈ کا اسکور 170/0 رہا جبکہ پچھلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو دس وکٹوں سے ہرایا تھا ۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 152/0 تھا ۔


      پاکستانی وزیر اعظم کے اس طرح کے ٹویٹ پر ہندوستانی یوزرس نے کرارا جواب دیا ۔ کچھ یوزرس نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ آپ کس کو سپورٹ کروگے، کیونکہ آپ کا پیسہ تو انگلینڈ میں ہی انویسٹ ہوا ہے ۔ کچھ ٹویٹر یوزرس نے سوال کیا کہ آپ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں یا پھر پاکستان کے پرائم کامیڈین؟

      یہ بھی پڑھئے: روہت اور راہل کی اوپننگ جوڑی فیل، ٹیم انڈیا ان 5 وجوہات سے سیمی فائنل میں ہاری


      یہ بھی پڑھئے: جس کھلاڑی کو T20 ورلڈ کپ ٹیم میں نہیں ملی تھی جگہ، اسی نے انگلینڈ کو پہنچایا فائنل میں



      اس کے علاوہ ہندوستانی یوزرس نے شہباز شریف کو 1971 کی لڑائی کی یاد بھی دلادی اور کہا کہ تمہارا ریکارڈ تو ۔۔۔۔ تھا ۔ وہیں ہندوستانی یوزرس کے علاوہ پاکستانی یوزرس نے بھی شہباز شریف کو ٹرول کردیا ۔ ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ورلڈ کپ کے علاوہ ملک پر بھی فوکس کرلیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: