உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: بابر اعظم کا بڑا بیان، کہا- ہندوستان کےخلاف جیت سے آغاز کرنےکوتیار

    بابر اعظم کا بڑا بیان، کہا- ہندوستان کےخلاف جیت سے آغاز کرنےکوتیار

    بابر اعظم کا بڑا بیان، کہا- ہندوستان کےخلاف جیت سے آغاز کرنےکوتیار

    T20 World Cup 2021: عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں کبھی بھی پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو نہیں ہراسکی ہے، لیکن ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستانی کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے کہا کہ ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف جیت سے آغاز کرنا چاہے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      لاہور: پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) ٹی- 20 عالمی کپ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ٹیم کو پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو ہندوستان سے (India vs Pakistan) کھیلنا ہے۔ حالانکہ عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں کبھی بھی پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو نہیں ہراسکی ہے، لیکن ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستانی کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے کہا کہ ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف جیت سے آغاز کرنا چاہے گی۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں نے ایک ایک بار ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا ہے۔ حالانکہ ٹیم انڈیا 2007 کے بعد سے کبھی چمپئن نہیں بن سکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک ابو ظہبی اور عمان میں کھیلے جائیں گے۔ کل 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اتر رہی ہیں۔

       پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ماننا ہے کہ جب ان کی ٹیم 24 اکتوبر کو ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے میں ہندوستان سے مدمقابل ہوگی تو زیادہ دباو حریف ٹیم پر ہی ہوگا۔
      پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ماننا ہے کہ جب ان کی ٹیم 24 اکتوبر کو ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے میں ہندوستان سے مدمقابل ہوگی تو زیادہ دباو حریف ٹیم پر ہی ہوگا۔


      پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ماننا ہے کہ جب ان کی ٹیم 24 اکتوبر کو ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے میں ہندوستان سے مدمقابل ہوگی تو زیادہ دباو حریف ٹیم پر ہی ہوگا۔ بابر اعظم نے رمیز راجہ سے ملاقات کے بعد کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ عالمی کپ میچ میں ہمارے مقابلے ہندوستانی ٹیم زیادہ دباو میں ہوگی۔ ہم اپنی مہم ہندوستان کو شکست دے کر شروع کرنا چاہیں گے‘۔ پاکستان کے سابق عظیم کھلاڑی رمیز راجہ کے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے اگلے چیئرمین بننے کی خبر ہے۔

      2019 کے بعد پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے دونوں ممالک

      انٹرنیشنل کرکٹ کاونسل (آئی سی سی) کے ذریعہ جاری شیڈول کے مطابق، ہندوستان اور پاکستان دبئی میں ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ مرحلے میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے عالمی کپ 2019 کے بعد سے ایک دوسرے کے خلاف کوئی کرکٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ اس مقابلے میں بھی ہندوستان نے پاکستان کو آسانی سے شکست دے دی تھی۔

      بابر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلنا ان کے لئے گھر پر کھیلنے جیسا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’یہ ہمارے گھریلو میدان کی طرح ہی ہے، جب ہم متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر کھیلتے ہیں، تو ہمیں فائدہ ملتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنا صد فیصد دینا چاہیں گے‘۔ بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی کرنے کا ان پر کوئی دباو نہیں ہے۔

      شیڈول کے مطابق، ہندوستان اور پاکستان دبئی میں ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ مرحلے میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے۔
      شیڈول کے مطابق، ہندوستان اور پاکستان دبئی میں ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ مرحلے میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے۔


      ٹی -20 عالمی کپ کا ساتواں سیزن

      متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ٹورنامنٹ ٹی-20 عالمی کپ کا 7 واں سیزن ہوگا۔ 2016 کے بعد یہ کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹورنامنٹ کی ڈیفنڈنگ چمپئن ہے اور سب سے زیادہ 2 بار ٹورنامنٹ کا خطاب جیت چکی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان، پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ نے بھی ایک ایک بار خطاب جیتا ہے، لیکن سب سے زیادہ نظر ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پر ہوں گی۔ وہ اپنی کپتانی میں اب تک ایک بھی بار ہندوستان کو آئی سی سی ٹرافی نہیں نہیں دلاسکے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھی اب تک ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: