உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: نیوزی لینڈ کی ٹیم تو پھنس گئی! جانیں اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے ہندوستان

    ٹی-20 عالمی کپ: نیوزی لینڈ کی ٹیم تو پھنس گئی! جانیں اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے ہندوستان

    ٹی-20 عالمی کپ: نیوزی لینڈ کی ٹیم تو پھنس گئی! جانیں اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے ہندوستان

    ICC T20 World Cup: ہندوستان نے ٹی-20 عالمی کپ میں مسلسل دوسری جیت درج کرکے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دعویداری مضبوط کرلی ہے۔ ٹورنامنٹ کے اپنے چوتھے مقابلے میں ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹ سے بڑی شکست دی۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 85 رن بناسکی۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے یہ ہدف صرف 6.3 اوور میں دو وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ اس طرح سیمی فائنل کے لئے نظر آرہا مشکل سفر اب آسان ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup) میں اس بار سیمی فائنل (Semifinal Scenarios) کو لے کر زبردست جنگ چل رہی ہے۔ دونوں گروپ سے ایک ایک ٹیمیں، یعنی پاکستان اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں، لیکن باقی دو ٹیمیں کون کون سی ہوں گی، اس کو لے کر رسہ کشی کا دور مسلسل جاری ہے۔ گروپ 1 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ تو دوسری طرف گروپ 2 میں ہندوستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان ان تینوں کے درمیان سیمی فائنل میں پہنچنے کو لے کر زور آزمائش چل رہی ہے۔ ہندوستان نے دو میچوں میں دھماکہ خیز جیت درج کرکے نیوزی لینڈ کی نیند اڑا دی ہے۔ سیمی فائنل کے لئے ناممکن سا دکھنے والا سفر اب آسان ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ کیا ہے ٹیم انڈیا کا سیمی فائنل میں پہنچنے کی صورتحال، آئیے تفصیل سے سمجھتے ہیں۔

      جمعہ کو ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو بڑی شکست دے دی۔ ہندوستان کو یہ جیت 81 گیند پہلے ملی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے مضبوطی سے دعویداری ٹھوک دی ہے۔ گروپ 2 میں اب صرف تین میچ بچے ہیں۔ ہندوستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان یہ تینوں اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔

      جمعہ کو ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو بڑی شکست دے دی۔ ہندوستان کو یہ جیت 81 گیند پہلے ملی۔
      جمعہ کو ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو بڑی شکست دے دی۔ ہندوستان کو یہ جیت 81 گیند پہلے ملی۔


      ہندوستان کی دعویداری

      پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو بڑی شکست کے بعد ٹیم انڈیا کا نیٹ رن ریٹ 1.069 تھا، لیکن اب دو جیت کے بعد ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ 1.619 ہوگیا، مسلسل دو جیت کے بعد ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 1.619 پر پہنچ گیا ہے۔ اب ضروری یہ ہے کہ افغانستان اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے۔ اس کے بعد نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرسکتی ہے، لیکن نیوزی لینڈ کی جیت سے ٹیم انڈیا باہر ہوجائے گی۔ دراصل ایک اور جیت سے نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ جبکہ ٹیم انڈیا 6 پوائنٹس پر ہی رہ جائے گی۔

      افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دیتی ہے تو پھر ہندوستان کو اچھا نیٹ رن ریٹ بنائے رکھنا ہوگا۔
      افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دیتی ہے تو پھر ہندوستان کو اچھا نیٹ رن ریٹ بنائے رکھنا ہوگا۔


      جیت کا یہ ہے حساب

      اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دیتی ہے تو پھر ہندوستان کو اچھا نیٹ رن ریٹ بنائے رکھنا ہوگا۔ مثال کے لئے اگر افغانستان کی ٹیم 160 رن بناکر نیوزی لینڈ کو 30 رنوں سے شکست دیتی ہے تو پھر ہندوستان کو نامیبیا کے خلاف 21 رنوں سے جیت درج کرنی ہوگی۔ اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا پیر کے روز یہ میچ کھیلے گی اور گروپ کا یہ آخری میچ ہوگا۔ایسے میں ٹیم انڈیا کو مکمل حالات کا اندازہ ہوگا کہ انہیں کتنے رنوں یا پھر کتنے اوور پہلے یہ میچ جیتنا ہے۔

       نیوزی لینڈ کو نیٹ رن ریٹ سے متعلق کوئی ٹینشن نہیں ہے۔ انہیں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے صرف افغانستان کو ہرانا ہوگا۔

      نیوزی لینڈ کو نیٹ رن ریٹ سے متعلق کوئی ٹینشن نہیں ہے۔ انہیں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے صرف افغانستان کو ہرانا ہوگا۔


      نیوزی لینڈ کی دعویداری

      نیوزی لینڈ کو نیٹ رن ریٹ سے متعلق کوئی ٹینشن نہیں ہے۔ انہیں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے صرف افغانستان کو ہرانا ہوگا۔ ایک اور جیت سے ان کے 8 پوائنٹ ہوجائیں گے، لیکن شکست کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ نیٹ رن ریٹ کے معاملے میں افغانستان سے بھی نیچے پہنچ جائے گا۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو سیمی فائنل میں انٹری مل جائے گی۔

      افغانستان کی دعویداری

      ہندوستان کے خلاف زبردست شکست کے بعد افغانستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے انہیں نیوزی لینڈ کو بڑے فرق سے شکست دینی ہوگی۔ مثال کے طور پر اگر افغانستان کی ٹیم 160 رنوں کا اسکور بناتی ہے تو اسے نیوزی لینڈ کو 60 رنوں سے شکست دینی ہوگی۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی دعا کرنی ہوگی کہ ہندوستان کو 48 سے زیادہ رنوں سے جیت نہ ملے۔ افغانستان کے سامنے ایک اور ٹینشن یہ ہے کہ ٹیم انڈیا گروپ کا آخری میچ کھیلے گی۔ ایسے میں انہیں معلوم ہوگا کہ کتنے بڑے فرق سے میچ جیتنا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: