உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 عالمی کپ: شعیب ملک کو پاکستانی ٹیم سے باہر کرنا شاہد آفریدی کو نہیں آیا راس، کہہ دی یہ بڑی بات

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی۔ (فائل فوٹو)

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی۔ (فائل فوٹو)

    T20 World Cup Pakistan Team: پاکستان نے آئندہ ٹی20 عالمی کپ کے لئے 15 ستمبر کو منتخب کی گئی 15 رکنی ٹیم میں شان مسعود کو شامل کیا ہے جبکہ گھٹنے کی چوٹ کے سبب ٹاپ آرڈر کے تجربہ کار بلے باز فخر زماں اہم ٹیم سے باہر رہیں گے۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کراچی: شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک کو آسٹریلیا میں آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 عالمی کپ 2022 کے لئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے تھا کیونکہ ان کی موجودگی کپتان بابر اعظم کے لئے اچھی ہوتی۔ آسٹریلیائی سرزمین پر تجربہ کار کارکردگی پیش کرنے اور دنیا بھر میں فرنچائزی لیگ کھیلنے کا تجربہ ہونے کے باوجود شعیب ملک کا ٹیم میں نہ ہونا ایک بڑی بھول ہے۔ اس کے علاوہ، 40 سالہ شعیب ملک مڈل آرڈر میں گیم چیجنگ اننگ بھی کھیل سکتے ہیں۔

      شاہد آفریدی نے سما ٹی وی پر بولتے ہوئے کہا، ’شعیب ملک نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلا ہے اور ہر جگہ اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ وہ ہر فرنچائزی کے لئے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ بہتر فٹ بھی ہیں۔ اگر ملک ٹیم میں ہوتے، بھلے ہی وہ بینچ پر بیٹھتے… لیکن اس سے بابر اعظم کو بہت حمایت ملتی‘۔

      شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ آسٹریلیائی سرزمین پر شعیب ملک کا ٹیم میں نہ ہونا ایک بڑی بھول ہے۔ 
      شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ آسٹریلیائی سرزمین پر شعیب ملک کا ٹیم میں نہ ہونا ایک بڑی بھول ہے۔


      پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا، ’اگر شعیب ملک ٹیم کا حصہ نہیں بننے والے تھے، تو سلیکٹروں کو ان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے تھی‘۔ ایک اور تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ کے اس سال کی شروعات میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد، شعیب ملک پاکستان کے پاس آخری سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی رہ گئے ہیں۔ حالانکہ وہ لمبے وقت سے سلیکٹروں کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ کے منصوبے میں نہیں ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کو ٹی20 عالمی کپ سے پہلا لگا بڑا جھٹکا، 3 کھلاڑی زخمی، 2 کو تو انگلینڈ جانا پڑا

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہمیں پیسہ نہیں چاہئے، پلیز ہمارا استعمال کرلو، پاکستان کی ہار سے ناراض لیجنڈ کا پی سی بی پر نشانہ

      شان مسعود ٹی20 عالمی کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں

      واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ ٹی20 عالمی کپ کے لئے 15 ستمبر کو منتخب کی گئی 15 رکنی ٹیمیں شان مسعود کو شامل کیا ہے، جبکہ گھٹنے کی چوٹ کے سبب ٹاپ آرڈر کے تجربہ کار بلے باز فخر زماں مین ٹیم سے باہر رہیں گے۔ فٹنس حاصل کرنے کے بعد تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

      ٹی20 عالمی کپ کے لئے پاکستانی ٹیم

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، حیدرعلی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر۔

      ریزرو کھلاڑی: فخر زماں، محمد حارث اور شہنواز دہانی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: