کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں ہاردک پانڈیا جیسے فنیشر کی کمی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے مڈل آرڈر کے بلے بازوں میں تسلسل کی کمی کی طرف بھی اشارہ کیا اور آئندہ ماہ آئندہ ٹی20 عالمی کپ 2022 سے پہلے سدھار کی اپیل کی۔ ہاردک پانڈیا نے اپنی چوٹ سے ابھرتے ہوئے شاندار واپسی کی ہے اور حال ہی میں خود کو ٹی20 کے سب سے بہترین آل راونڈروں میں سے ایک کے طور پر ثابت کیا ہے۔
ہاردک پانڈیا ایشیا کپ 2022 میں صرف 50 رن ہی بناسکے، لیکن آخری اوور میں ہندوستان کو جیت دلانے کے لئے ایک گروپ مقابلے میں پاکستان کے خلاف انہوں نے 17 گیندوں میں ناٹ آوٹ 33 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی رفتار کو برقرار رکھا اور اتوار (25 ستمبر) کو ہندوستان کو 2-1 سے سیریز جتانے کے لئے ضروری رن بناکر ٹی20 میچ ختم کیا۔

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں ہاردک پانڈیا جیسے فنیشر کی کمی ہے۔ (فائل فوٹو)
پاکستان حال ہی میں اختتام پذیر 2022 ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے میچ ہار گیا اور موجودہ وقت میں گھر میں انگلینڈ کے خلاف چل رہی سات میچوں کی ٹی20 سیریز میں 2-2 سے برابری پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔محمد رضوان نے آٹو گراف دیتے ہوئے پیر سے اٹھایا پاکستانی پرچم، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرلیہ بھی پڑھیں۔پاکستان کے سابق کپتان نے کہا- ٹیم میں تبدیلی کرکے خود کو شرمندہ نہ کرے پی سی بیشاہد آفریدی سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کی موجودہ ٹیم میں ہاردک پانڈیا جیسے فنیشر کی کمی ہے، تو انہوں نے اس پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے اس پر بھی روشنی ڈالی کہ اسٹار آل راونڈر شاداب خان سمیت پاکستانی کرکٹروں میں تسلسل کی کمی ہے۔
شاہد آفریدی نے سما ٹی وی شو میں کہا، ’اس طرح کا فنیشر (ہاردک پانڈیا کی طرح) ہمارے پاس نہیں ہے۔ ہم نے سوچا تھا کہ آصف علی اور خوش دل شاہ کام کریں گے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ محمد نواز بھی اتنے قابل نہیں ہے اور نہ ہی شاداب۔ ان چار کھلاڑیوں میں کم از کم دو میں تسلسل ہونا چاہئے۔ شاداب خان جس وقت میں گیند بازی کرتا ہے، وہ بہت اہم ہے۔ جس دن وہ گیند کے ساتھ اچھا کام کرتا ہے، پاکستان جیت جاتا ہے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔