உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آل راؤنڈر شکیب الحسن نے لسیتھ ملینگا کو پچھاڑا، انٹرنیشنل T20 کرکٹ کا بڑا ریکارڈ کیا اپنے نام

    اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 وکٹ

    اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 وکٹ

    بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن (Shakib Al Hasan) نے اسکاٹ لینڈ Scotland کے خلاف اس میچ میں 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور اسی کے ساتھ شکیب الحسن نے اب 89 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 108 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

    • Share this:
      الامارت (عمان): بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ (T20 World Cup 2021) کے اپنے پہلے ہی میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ نے 9 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے گیند بازوں کے سامنے مقررہ اوور میں 7 وکٹوں پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش کو پہلے ہی میچ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      تاہم اس میچ میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن (Shakib Al Hasan) نے لسیتھ ملنگا (Lasith Malinga) کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ، انہوں اس معاملے میں لسیتھ ملنگا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

      اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 وکٹ
      بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن (Shakib Al Hasan) نے اسکاٹ لینڈ Scotland کے خلاف اس میچ میں 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور اسی کے ساتھ شکیب الحسن نے اب 89 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 108 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ سری لنکا کے عظیم گیند باز لسیتھ ملنگا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے اس فارمیٹ میں 100 سے زائد وکٹیں اور 1000 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

      میچ کے دوران انہوں نے رچرڈ بیرنگٹن کو آؤٹ کر کے ملنگا (Lasith Malinga) کی برابری کی اور پھر مائیکل لیسک کا وکٹ لے کر ان سے آگے نکل گئے۔ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 99 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: