உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: سب سے زیادہ ٹی-20 وکٹ لینے والا گیند باز باہر، ان پانچ کھلاڑیوں کو نہیں ملا موقع

    T20 World Cup: سب سے زیادہ ٹی-20 وکٹ لینے والا گیند باز باہر، ان پانچ کھلاڑیوں کو نہیں ملا موقع

    T20 World Cup: سب سے زیادہ ٹی-20 وکٹ لینے والا گیند باز باہر، ان پانچ کھلاڑیوں کو نہیں ملا موقع

    T20 World Cup 2021: ٹی -20 عالمی کپ کے لئے اعلان کئے گئے 15 رکنی ٹیم میں کئی عظیم کھلاڑیوں کو جگہ نہیں ملی ہے۔ اس میں لیگ اسپنر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) بھی ہیں۔ وہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں۔ اس کے علاوہ شکھردھون اور پرتھوی شا سمیت 5 کھلاڑی باہر ہوگئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے۔ تاہم ٹورنامنٹ کے لئے (ICC T20 World Cup) کئی بڑے چہرے ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں بناسکے۔ اس میں سب سے بڑا نام لیگ اسپنر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) کا ہے۔ وہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں ٹیم انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند باز ہیں۔ اس کے علاوہ پرتھوی شا، شکھر دھون، کنال پانڈیا اور واشنگٹن سندر کو بھی باہر کردیا گیا ہے۔

      لیگ اسپنر یجویندر چہل ٹی-20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں۔ وہ 49 میچوں میں 63 وکٹ لے چکے ہیں۔ دو بار 4 اور ایک بار 5 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اکنامی 8 سے اوپر کی ہے۔ 31 سال کے اس گیند باز کے اوور آل ٹی-20 کیریئر کی بات کریں تو وہ 207 میچوں میں 227 وکٹ لے چکے ہیں۔ یعنی ان کے پاس بڑا تجربہ ہے۔ حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی۔ اس وجہ سے انہیں موقع نہیں ملا۔

      دھون کے اسٹرائیک ریٹ پر تھے سوال

      سلامی بلے باز شکھر دھون نے 68 ٹی-20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کی طرف سے 1759 رن ضرور بنائے ہیں۔ 11 ںصف سنچریاں بھی لگائی ہیں، لیکن 35 سال کے اس بائیں ہاتھ کے بلے باز کا اسٹرائیک ریٹ سب سے بڑی پریشانی والا ہے۔ وہ صرف 126 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بناتے ہیں۔ اوور آل 295 ٹی-20 میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 125 کا ہے۔ وہیں نوجوان بلے باز پرتھوی شا آئی پی ایل میں اچھی فارم میں تھے، لیکن دوسرے نوجوان بلے باز ایشان کشن نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کرکے خود کو آگے کرلیا تھا۔ 23 سال کے ایشان کشن نے تین ٹی-20 انٹرنیشنل میں 40 کی اوسط سے 80 رن بنائے ہیں۔ ایک نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 145 کا ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل مقابلے میں نصف سنچری لگا دی تھی۔ پرتھوی شا نے ایک ٹی-20 انٹرنیشنل کھیلا اور وہ اس میں کھاتہ نہیں کھول سکے۔ حالانکہ اوور آل ٹی-20 کی بات کی جائے تو وہ 60 میچوں میں 1500 سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔ 13 نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 150 کا ہے۔

      چوٹ کے سبب سندر کو نہیں ملا موقع

      آف اسپنر واشنگٹن سندر کا ورلڈ کپ کھیلنا طے تھا، لیکن انگلینڈ دورے پر وہ زخمی ہوگئے۔ اس وجہ سے وہ آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں بھی نہیں اتریں گے۔ ایسے میں وہ اگر فٹ بھی ہوجاتے ہیں تو بغیر میچ پریکٹس کے عالمی کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں انہیں اتارنا اچھا نہیں رہتا۔ 21 سال کے واشنگٹن سندر 31 ٹی-20 انٹرنیشنل میں 25 وکٹ لے چکے ہیں۔ ان کے اوور آل ٹی-20 کیریئر کی بات کی جائے تو وہ 98 میچوں میں 74 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 124 رن بھی بناچکے ہیں۔ ان کے اوور آل ٹی-20 کو دیکھیں تو وہ 129 میچوں میں تین نصف سنچری کے سہارے 1627 رن بنائے اور 93 وکٹ بھی حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: