نئی دہلی: ساوتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ (Tamanaah Bhatia) گزشتہ کچھ وقت سے اپنی ذاتی زندگی کو لےکر سرخیوں میں ہیں۔خبریں آرہی تھیں کہ وہ پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق (Abdul Razzaq) سے شادی کرنے والی ہیں۔ سال 2017 سے ہی دونوں کے رشتے میں ہونےکو لےکر باتیں کہی جا رہی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہےکہ دونوں کی منگنی ہوچکی ہے اورجلد ہی شادی ہونے والی ہے۔ طویل وقت سے چل رہی ان خبروں پر آخرکار تمنا بھاٹیہ (Tamanaah Bhatia) نے بیان جاری کیا ہے۔
تنہا ہیں تمنا بھاٹیہتمنا بھاٹیہ نے عبدالرزاق کے ساتھ رشتے کی بات کو محض افواہ بتایا ہے اورکہا ہےکہ وہ سنگل (تنہا)
ہیں۔ انہوں نےکہا، ’کسی دن اداکار تو کسی دن کرکٹر۔ ان افواہوں کو سن کرلگ رہا ہےکہ میں شوہر خریدنے نکل پڑی ہوں۔ میں پیار کی عزت کرتی ہوں، لیکن خود کو لےکر اس طرح کی بے بنیاد افواہیں مجھے پسند نہیں ہے۔ میں سنگل ہوں اور خوش ہوں اور فی الحال میری فیملی والے بھی لڑکا نہیں تلاش رہے ہیں’۔ اس کے ساتھ ہی تمنا بھاٹیہ (Tamanaah Bhatia) نے واضح کیا کہ ان کا پیار فی الحال صرف ان کا کام ہے۔ وہ نہیں جانتی کہ ہمیشہ شوٹنگ میں مصروف رہتے ہوئے ان کے بارے میں ایسی باتیں کیوں کی جارہی ہیں۔ وہ جب بھی شادی کا فیصلہ کریں گی، سب کو بتائیں گی۔ اس سے پہلے تمنا بھاٹیہ کا نام امریکہ کے رہنے والے ایک ڈاکٹر سے جڑا تھا، لیکن انہوں نے اسے بھی محض افواہ کہا تھا۔

تمنا بھاٹیہ نے عبدالرزاق کے ساتھ رشتے کی بات کو محض افواہ بتایا ہے۔
پاکستانی کرکٹروں سے شادی کرچکی ہیں ہندوستانی لڑکیاںسوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی تھی، جس میں تمنا بھاٹیہ (Tamanaah Bhatia) پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق (Abdul Razzaq) کے ساتھ کسی جویلری شاپ میں نظر آرہی تھیں۔ اس کے بعد سے ہی دونوں کے رشتوں کو لےکر چرچا شروع ہوگئی اور کہا گیا کہ دونوں شادی کررہے ہیں۔ حالانکہ یہ تصویر 2017 میں دبئی (Dubai) میں منعقد ہوئی ایک تقریب کی ہے، جس میں تمنا بھاٹیہ اور عبدالرزاق جویلری شاپ پہنچےتھے۔ آپ کو بتادیں کہ اداکارہ رینا رائے (Reena Roy) سے لےکر ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹروں سے شادی کرچکی ہیں، جہاں محسن خان کے ساتھ رینا رائےکی شادی زیادہ نہیں چلی۔ وہیں ثانیہ مرزا اور بلے باز شعیب ملک کی شادی کو 10 سال ہوگئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔