ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کرکٹرنے کہا - امام الحق کی سنچری کو کوڑے دان میں پھینک دینا چاہئے

امام الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچری لگائی، لیکن پاکستان کے سابق کرکٹرتنویراحمد کویہ لگتا ہے کہ اس سنچری کوکوڑے دان میں پھینک دینا چاہئے۔

  • Share this:
پاکستانی کرکٹرنے کہا - امام الحق کی سنچری کو کوڑے دان میں پھینک دینا چاہئے
پاکستانی بلے باز امام الحق۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم عالمی کپ 2019 سے باہر ہوگئی ہے۔ اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنوں سے ہرایا، لیکن یہ جیت اسے سیمی فائنل میں پہنچانے کے لئے ناکافی رہی۔ اسے بہت بڑے فرق سے یہ میچ جیتنا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوپایا۔ بنگلہ دیش کے خلاف جیت میں پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق نے سنچری لگا کر پاکستان کی جیت میں اہم رول نبھایا۔


امام الحق نے 100 گیندوں میں 100 رن کی اننگ کھیلی اوراپنی ساتویں ونڈے سنچری لگائی۔ امام الحق کی اس انگ کے سبب پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 315 رنوں کا بڑا اسکوربنایا تھا، لیکن پاکستان کے سابق کرکٹرتنویر احمد کولگتا ہے کہ امام الحق کی اس اننگ کو کوڑے دان (ڈسٹبن) میں پھینک دینا چاہئے۔


تنویراحمد نے کیوں دیا ایسا بیان


تنویراحمد نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح کی سنچری تنویراحمد نے لگائی، میں اسے کچرے کے ڈبے میں پھینکنا چاہوں گا'۔ انہوں نے بتایا کہ امام الحق سنچری لگانے کے بعد اسے بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرپائے۔ تنویر احمد نے یہ بھی کہا کہ امام الحق کو وقاریونس اورانضمام الحق کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ انہیں امام الحق کے ساتھ اچھے رشتے بناکرچلنا ہے۔ بتادیں کہ امام الحق سابق کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ پاکستان کے سابق کرکٹروں نے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پرکافی بڑی بڑی باتیں کیں، انہوں نے ٹیم کو جم کرکوسا۔

امام الحق دوسرے سب سے کامیاب بلے باز

پاکستان کی طرف سے امام الحق اس عالمی کپ میں دوسرے سب سے کامیاب بلے باز تھے۔ امام الحق نے عالمی کپ 2019 میں 38 سے اوپرکی اوسط سے 305 رن بنائے۔ بابراعظم کے بعد وہ پاکستان کے لئے اس عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں دوسرے مقام پرتھے۔ امام الحق نے اپنا ونڈے ڈیبیو 2017 میں کیا تھا اور اب وہ پاکستان کی ٹیم میں وہ مستقل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی میچ میں سنچری لگائی تھی۔ پاکستان کی طرف سے امام الحق نے 36 ونڈے کھیل کر54.58 کی اوسط سے کل 1692 رن بنائے ہیں۔ ونڈے میں 7 سنچری کے علاوہ امام الحق نے 6 نصف سنچری بھی لگائی ہے۔
First published: Jul 07, 2019 05:58 PM IST