اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ہاشم آملہ کو بتایا ٹیم کا 'والد'، شاندارکیریئرکےلئے پیش کی مبارکباد

    فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ۔

    فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ۔

    ہاشم آملہ نے جمعرات کو بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    • Share this:
      جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نےٹیم کےعظیم کھلاڑی ہاشم آملہ کوان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلےکےبعد ان کی تعریف کرتے ہوئےانہیں ٹیم کے'والد' کی طرح بتایا۔ ہاشم آملہ نے جمعرات کوبین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ڈوپلیسی نےٹوئٹ کرکے ہاشم آملہ کی تعریف کی۔

      ڈوپلیسی نے لکھا 'ہاشم آملہ ہماری ٹیم کے والد جیسے ہیں، وہم ہمارے رہنما ہیں۔ اتنا علم، اتنی شائستگی اورچہرے پرہمیشہ ایک مسکان۔ جب تک مجھےیاد ہےتب سےآپ ٹیم کی بلےبازی لائن اپ کی طاقت رہے ہیں۔ آپ کےشاندارکیریئرکےلئے مبارکباد۔ شکریہ، آپ بہت یاد آئیں گے'۔

      faf-du-plessis

      ہاشم آملہ کے ریٹائرمنٹ پرمایہ نازکھلاڑی سچن تندولکرنے ٹوئٹ کرکے لکھا 'آپ نےکئی نوجوان کھلاڑیوں کوکھیلنےکےلئےحوصلہ افزائی کی اوراپنی ٹیم کےلئےبہت کچھ کیا۔ آپ کا ریٹائرمنٹ بھی شاندارہو، گڈ لک'۔ وہیں اے بی ڈیویلیئرس نےلکھا 'ناقابل یقین کیریئرکےلئے مبارکباد آملہ- کئی لوگوں کوشروعات میں آپ پرپورا بھروسہ نہیں تھا، لیکن اپنی فائٹنگ اسپرٹ اورصلاحیت سےخود کوکامیابی کی چوٹی پرلےگئےاوردنیا کے بہترین کرکٹروں میں شامل ہوگئے'۔
      ہاشم آملہ نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ 'جوبھی مجھے شہرت ملی، اس کے لئےاللہ کا شکرہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کےساتھ میرا یہ سفرفخرسےکم نہیں تھا۔ میں نے اس بے مثال سفرکےدوران کافی کچھ سیکھا۔ میں نےاس دوران کئی دوست بنائے۔ میں اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نےمیرے لئے دعائیں مانگی۔ انہیں کی وجہ سے میں جنوبی افریقہ کے لئے کرکٹ کھیل پایا'۔
      First published: