ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے اتوارکو انکشاف کیا کہ سینئراسپنررویندرجڈیجہ جب رنجی ٹرافی میں کھیل رہے تھے، تبھی ان کے کندھے میں جکڑن تھی اورآسٹریلیا پہنچنے کے چاردن بعد انہیں انجکشن دیئے گئے تھے۔ جڈیجہ کی فٹنس کا معاملہ حیران کرنے والا ہے کیونکہ پرتھ میں دوسرے ٹسٹ کی 13 رکنی ٹیم میں انہیں شامل کیا گیا تھا۔
یہی نہیں رویندرجڈیجہ آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگ میں زیادہ تروقت فیلڈنگ کرتے ہوئے بھی نظرآئے، جس سے ہندوستانی ٹیم کے انتظامیہ پرسوال بھی اٹھ رہے ہیں۔ روی شاستری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "جڈیجہ کے ساتھ پریشانی یہ تھی کہ کندھے میں جکڑن کے سبب آسٹریلیا آنے کے چاردن بعد انہوں نے انجکشن لیا تھا"۔
روی شاستری نے کہا "انجکشن کا اثرہونے میں کچھ وقت لگا، جب وہ ہندوستان میں تھا، تب بھی اس کے کندھے میں جکڑن تھی، لیکن اس کے بعد وہ گھریلو کرکٹ کھیلا۔ یہاں آسٹریلیا آنے کے بعد اس نے ایک بارپھریہی پریشانی محسوس کی اوراسے انجکشن دیا گیا"۔ شاستری کے اس بیان سے سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا پوری طرح فٹ نہیں ہونے کے باوجود رویندر جڈیجہ کو آسٹریلیا دورے پرلایا گیا۔
So Jadeja was not a 100% fit to play the Perth test, but he was a 100% fit to play a part in it as a substitute fielder.
کوچ نے اعتراف کیا کہ جڈیجہ کے ابھرنے میں امید سے زیادہ وقت لگ گیا۔ انہوں نے کہا "اس میں (جڈیجہ کے ابھرنے میں) زیادہ وقت لگا اورہم احتیاط کرنا چاہتے تھے۔ آپ یہ نہیں چاہتے کہ پانچ یا 10 اوورگیندبازی کرنے کے بعد کوئی گیند باز باہرہوجائے"۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے اگرپرتھ کی بات کریں تو ہمیں لگتا ہے کہ وہ 70 سے 80 فیصد فٹ تھا اورہم دوسرے ٹسٹ میں اسے لے کرخطرہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے۔ اگر وہ یہاں (میلبورن میں) 80 فیصد فٹ ہوا تووہ کھیلے گا"۔
Ravi Shastri says Jadeja was 70-80% fit for the Perth test, so he was not picked, Kohli said that the pitch was green so he opted to go with 4 fast bowlers. Something is really wrong with the team management. If Jadeja was not fit, why was he on as a sub. fielder? @BCCI#AUSvIND — (@DespacitoAt399) December 23, 2018
روی شاستری نے کہا کہ فٹنس فکرکی بات ہے۔ روہت شرما پیٹھ کی چوٹ سے ابھرگئے ہیں اورنیٹ پریکٹس شروع کردیا ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹے میں آراشون پرنظررکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس (سب سے بڑی فکرہے)۔ ہمیں اگلے 24 گھنٹے میں فٹنس پرغورکرنا ہوگا۔ ایک وقت میں ایک قدم اٹھانا ہوگا اورحالات پرتوجہ دینی ہوگی۔ ہم آئندہ 48 گھنٹے میں اشون پرنظررکھیں گے۔
If Jaddu was injured before Perth Test,Virat never mentioned it in PC & Jaddu was Fielding as Sub also..Shastriji just trying to avoid another selection blame here
چیف کوچ نے کہا کہ روہت شرما کافی اچھا لگ رہا ہے اوراس نے کافی سدھارکیا ہے، لیکن ہم دیکھیں گے کہ وہ کل کیسا کرتا ہے۔ آج وہ اچھا لگ رہا ہے، ہاردک پانڈیا فٹ ہے"۔ شاستری نے حالانکہ یہ انکشاف نہیں کرنا چاہتے کہ پانڈیا آخری الیون میں جگہ بنائیں گے یا نہیں۔ کیونکہ انہوں نے چوٹ سے واپسی کے بعد صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانڈیا کے یہاں آنے سے آپ کو متبادل ملا ہے (پانچ گیند بازوں کے ساتھ اترنے کا)، لیکن وہ کافی فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ چوٹ کے بعد وہ صرف ایک میچ کھیلا ہے، اس لئے اس کے کھیلنے پرفیصلہ کرنے سے قبل ہمیں کافی محتاط رہنا ہوگا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔