உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کے ایل راہل کا چھلکا درد، جب اچھی کارکردگی کے باوجود ڈراپ ہونے سے مایوس تھے تب...

    کے ایل راہل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈراپ کردیا گیا تھا۔ (تصویر: AFP)

    کے ایل راہل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈراپ کردیا گیا تھا۔ (تصویر: AFP)

    عالمی کپ کے ٹھیک بعد ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز دورے پر گئی۔ جہاں کے ایل راہل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف انہیں پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی۔ ان کے لئے یہ ایک ایسا تجربہ تھا، جس کے بارے میں انہوں نے بات کی ہے۔ راہل نے بتایا کہ کرس گیل نے انہیں اس جھٹکے سے کیسے ابھارا۔

    • Share this:
      ممبئی: انگلینڈ میں سال 2019 میں کھیلے گئے کرکٹ عالمی کپ (Cricket world Cup 2019) کا خاتمہ ہندوستان کے لئے تکلیف دہ رہا۔ اس عالمی کپ میں ہندوستان لیگ میچوں میں ٹاپ مقام پر رہا تھا۔ ٹیم انڈیا (Team India) کو لیگ میچوں کے دوران ایک شکست صرف انگلینڈ کے خلاف ملی۔ جبکہ مینچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ (New Zealand) نے شکست دی۔ کیوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 239 رن بنائے۔ جواب میں ہندوستان جیت سے 18 رن پیچھے رہ گیا۔ اس شکست کے بعد وراٹ کوہلی کی ٹیم انڈیا کا سفر عالمی کپ میں ختم ہوگیا تھا۔

      کھلاڑیوں کی چوٹ سے پریشان ٹیم انڈیا عالمی کپ میں لیگ مرحلے میں سبھی ٹیموں سے آگے تھی۔ ہندوستانی کھلاڑی شکھر دھون (Shikhar Dhawan) کو چوٹ لگی، جس کے سبب وہ باہر ہوگئے۔ اس کے بعد وجے شنکر (Vijay Shankar) زخمی ہوئے اور وہ بھی عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔ پھر رشبھ پنت (Rishabh Pant) کو بلایا گیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ کے ایل راہل نمبر چار پر بلے بازی کریں گے، لیکن انہیں پرموٹ کرکے روہت شرما (Rohit Sharma) کے ساتھ اننگ کی شروعات کروائی گئی۔ کے ایل راہل (KL Rahul) کے لئے یہ عالمی کپ اچھا رہا اور انہوں نے 9 میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچری کے ذریعہ 361 رن بنائے۔

      کے ایل راہل نے کہا سب سے خراب تجربہ

      عالمی کپ کے ٹھیک بعد ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز دورے پر گئی۔ جہاں کے ایل راہل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف انہیں پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی۔ ان کے لئے یہ ایک ایسا تجربہ تھا، جس کے بارے میں انہوں نے بات کی ہے۔ راہل نے بتایا کہ کرس گیل نے انہیں اس جھٹکے سے کیسے ابھارا۔ ایک پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، مجھے یاد ہے کہ سال 2019 میں عالمی کپ کھیلا، اس کے بعد ہم سیریز کھیلنے ویسٹ انڈیز گئے تھے۔ عالمی کپ میں میں نے اچھی کارکردگی کی، لیکن ویسٹ انڈیز گئے اور مجھے باہر کردیا۔ میں نے کریس گیل (Chris Gayle) کو میسیج کیا۔ انہوں نے کہا کہ پول میں آو، میں شراب پی رہا ہوں۔ کے ایل راہل نے کہا کہ یہ کرس گیل کا 300واں ونڈے تھا۔ وہ بہت خوش تھے، ان کے کچھ دوست بھی تھے۔ میں پول کے پاس گیا، وہ آئے اور میرے پاس بیٹھ گئے۔ کرس گیل نے مجھ سے پوچھا کہ تم کیوں نہیں کھیل رہے ہو؟

      کرس گیل نے بڑھایا حوصلہ

      میں نے کرس گیل سے کہا کہ آپ کو پتہ ہے۔ میں واضح طورپر مایوس تھا۔ کیونکہ میں عالمی کپ میں کھیلا اور یہاں نہیں کھیل رہا ہوں۔ کرس گیل نے مجھ سے کہا، دیکھئے آپ ہمیشہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ 100 وجوہات کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ہیں، لیکن یہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ کھیلتے ہیں یا نہیں، اگر آپ کے لئے 70 کا اسکور مناسب نہیں ہے تو 150 بنائیں، اگر آپ 150 بنا رہے ہیں وہ کافی نہیں ہے تو 200 بنائیں، اس طرح آپ کو چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کے لئے آئی پی ایل کے سیزن میں 600 رن کافی نہیں ہے تو 800 بنائیں۔ جیسے آپ عالمی کپ میں 60, 50 کا اسکور کرتے رہے، آپ کو اسے تبدیل کرنا چاہئے اور 100-120 بنانا چاہئے، پھر کسی کی طاقت نہیں جو آپ کو کھیلنے سے روک سکے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: