اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیوزی لینڈ کو 0-3 سے کلین سوئپ کرکے ونڈے میں نمبر ون بن سکتی ہے ٹیم انڈیا، جانیے اعدادوشمار

    نیوزی لینڈ کو 0-3 سے کلین سوئپ کرکے ونڈے میں نمبر ون بن سکتی ہے ٹیم انڈیا،جانیے اعدادوشمار۔  (Photo- BCCI Twitter Page)

    نیوزی لینڈ کو 0-3 سے کلین سوئپ کرکے ونڈے میں نمبر ون بن سکتی ہے ٹیم انڈیا،جانیے اعدادوشمار۔ (Photo- BCCI Twitter Page)

    ونڈے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے پاس تینوں ہی فارمیٹ میں نمبر ون بننے کا موقع ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستانی ٹیم پہلے سے ہی نمبر ون پر موجود ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      سری لنکا کو ونڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیار ہے۔ ونڈے سیریز کی شروعات 18 جنوری، بدھ سے ہوگی۔ ٹیم انڈیا اس سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 سے ہراکر ونڈے کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔ فی الحال، نیوزی لینڈ ونڈے رینکنگ میں نمبر ون پر موجود ہے۔ کیوی ٹیم کے پاس 117 ریٹنگ موجود ہے۔

      حال ہی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اس کے گھر پر ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔ کیویز ٹیم ون ڈے میں بہت مضبوط ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو 3-0 سے کلین سویپ کرکے نمبر ون ون ڈے ٹیم کیسے بن سکتی ہے۔

      اس طرح ہوگی مساوات
      فی الحال ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ دوسرے نمبر پر اور آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دے کر 110 ریٹنگ حاصل کر لی ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 117 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

      نیوزی لینڈ کو 0-3 سے ہرانے کے بعد ٹیم انڈیا کے ریٹنگ پوائنٹس 114 ہوجائے گی۔ وہیں نیوزی لینڈ لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد اپنے پوائنٹس کھودے گی اور ہندوستان کی جگہ نمبر چار پر آجائے گی۔ اس طرح سے ٹیم انڈیا ونڈے میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کر لے گی۔ جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا ونڈے میں اپنے مقامپر ہی موجود رہیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹیم انڈیا کے طوفانی آل راونڈر پر چڑھا پیار کا خمار، جس دن ہوئی شادی، اسی دن کرلیا نکاح!

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان کے نمبر ون بلے باز نے دوست سے کرائی بہن کی شادی، بہنوئی اور سالا کپتان بھی بنے

      تینوں فارمیٹ میں نمبر ون بن سکتی ہے ٹیم انڈیا
      ونڈے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے پاس تینوں ہی فارمیٹ میں نمبر ون بننے کا موقع ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستانی ٹیم پہلے سے ہی نمبر ون پر موجود ہے۔ وہیں، ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو 0-3 سے ہرا کر ونڈے میں نمبر ون بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نمبر دو پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے جیت درج کر کے ٹیم اڈیا نمبر ون پر آسکتی ہے۔ فی الحال، آسٹریلیا ٹسٹ میں نمبر ون پر موجود ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: