ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان سے چھن جائے گی ایشیا کپ کی میزبانی، ان دو ممالک کے درمیان مقابلہ

طے پروگرام کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ستمبر میں ایشیا کپ (Asia Cup) ہونا ہے، مگر پاکستان میں ہونے کے سبب ٹیم انڈیا (Team India) دورہ نہیں کرے گی۔

  • Share this:
پاکستان سے چھن جائے گی ایشیا کپ کی میزبانی، ان دو ممالک کے درمیان مقابلہ
پاکستان سے چھن جائے گی ایشیا کپ کی میزبانی

کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب کرکٹ پوری طرح سے ٹھپ پڑا ہوا ہے۔ اس خطرناک وبا کے سبب آئی پی ایل کو بھی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہی نہیں اس سال ہونے والے آئی پی ایل (IPL) اور ٹی -20 عالمی کپ (T20 World Cup) پر بھی بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ حالانکہ اسی سال ایشیا کپ (Asia Cup) بھی ہونا ہے، جس کا میزبان پاکستان ہے اور ایشین کرکٹ کونسل کو یقین ہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد ہوگا۔ حالانکہ پاکستان کے میزبان ہونے کے سبب ٹیم انڈیا (Team India) وہاں کا دورہ نہیں کر سکتی۔ ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق اس کا خدشہ کافی زیادہ ہے کہ ابوظہبی یا پھر سری لنکا میں کوئی ایک ایشیا کپ کی میزبانی کرسکتا ہے۔


دبئی نے ایشیا کپ کے گزشتہ سیزن کی بھی میزبانی کی تھی، جو 2018 میں ونڈے فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ پیر کو ایشیا کپ کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ ہوئی۔ حالانکہ میٹنگ میں کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ ایسا امکان ہے کہ کونسل کے اراکین اس موضوع پر تبادلہ خیال اس ماہ کے آخر میں ہونے والی میٹنگ میں کریں گے۔


ایشیا کپ میں پاکستان کے میزبان ہونے کے سبب ٹیم انڈیا وہاں کا دورہ نہیں کر سکتی۔
ایشیا کپ میں پاکستان کے میزبان ہونے کے سبب ٹیم انڈیا وہاں کا دورہ نہیں کر سکتی۔


ممکنہ مقام کے متبادل پر تبادلہ خیال

اے سی سی نے پریس ریلیز میں کہا کہ بورڈ نے ایشیا کپ 2020 کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ کووڈ-19 (Covid -19) وبا کے اثر اور نتائج کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ 2020 ممکنہ مقام کے متبادل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وقت آنے پر آخری فیصلہ لیا جائے گا۔ دراصل کورونا وائرس کے سبب کرکٹ پوری طرح سے ٹھپ ہے اور اس سال ٹی -20 عالمی کپ کے انعقاد کے امکانات بھی نا کے برابر ہیں۔
First published: Jun 10, 2020 04:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading