کرکٹ ٹیم انڈیا کے لیے نیا سال یعنی 2023 کافی مصروف ترین رہے گا۔ ٹیم انڈیا کو اس نئے سال میں سری لنکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے۔ وہیں آئی پی ایل کا 16واں سیزن بھی کھیلنا ہے۔ اس کے بعد ویسٹ اندیز ور، پھر ونڈے ورلڈ کپ اور پھر ایشیا کپ بھی کھیلنا ہے۔ آخر میں ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ دورے پر بھی جائے گی۔
2023 میں آئی سی سی کے دو بڑے ٹورنامنٹ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایشیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بھی کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ایونٹ میں ایک ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل ہے تو دوسرا 2023 ورنڈے ورلڈ کپ۔ وہیں 2023 ایشیا کپ بھی 2023 میں ہی کھیلا جانا ہے۔
2023 ون ڈے ورلڈ کپ صرف ہندوستان میں ہونا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ٹیم انڈیا کے لیے بہت اہم ہوگا۔ ٹیم انڈیا نے آخری ون ڈے ورلڈ کپ 2011 میں جیتا تھا۔ ساتھ ہی، 2013 کے بعد سے ٹیم انڈیا نے آئی سی سی کا کوئی ایونٹ نہیں جیتا ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا اپنے گھر پر 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا چاہے گی۔
2023 کے لیے ٹیم انڈیا کا شیڈیولجنوری: سری لنکا کے ساتھ تین میچوں کی ون ڈے اور تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز
جنوری-فروری: نیوزی لینڈ کا دورہ ہندوستان- تین ون ڈے اور اتنے ہی میچوں کی ٹی ٹوئنٹی
فروری-مارچ: آسٹریلیا کے ساتھ چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے
اپریل-مئی: آئی پی ایل کا 16 واں سیزن
جون: ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 (اگر ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچتی ہے تو)
جولائی-اگست: ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز کے دورے پر جائے گی، 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ستمبر-2023 ایشیا کپ
ستمبر – آسٹریلیائی ٹیم تین ون ڈے میچوں کے لیے ہندوستان آئے گی۔
10 اکتوبر سے 26 نومبر: 2023 ونڈے ورلڈ کپ
یہ بھی پڑھیں:
یہ بھی پڑھیں:
نومبر-دسمبر: آسٹریلیا کا ہندوستان دورہ (کنگارو ٹیم 5 میچوں کی T20 سیریز کے لیے آئے گی)
دسمبر: ٹیم انڈیا دسمبر کے آخر میں جنوبی افریقہ کے دورے پر جائے گی، 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔