بی سی سی آئی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا کیا اعلان

WTC Final 2023:  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے  بی سی سی آئی نے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ IPL 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اجنکیا رہانے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی. بی سی سی آئی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ IPL 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اجنکیا رہانے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہیں سوریہ کمار یادو کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ فائنل میچ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جانا ہے۔ کے ایس بھرت کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ شاردول ٹھاکر کو فاسٹ بولر کا آل راؤنڈر منتخب کیا گیا ہے۔ سوریہ کی آسٹریلیا سیریز میں کارکردگی گزشتہ دنوں میں کچھ خاص نہیں رہی تھی۔

    اجنکیا رہانے کی بات کریں تو وہ ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے تھے لیکن آئی پی ایل 2023 میں، انہوں نے چنئی سپر کنگز کے لیے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اجنکیا رہانے کی بات کریں تو انہوں نے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں اب تک کل 105 گیندوں کا سامنا کیا ہے اور 29 باؤنڈری لگائی ہیں۔ اس میں 18 چوکے اور 11 چھکے شامل ہیں۔ انہیں 15 ماہ بعد ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ انہوں نے 82 ٹیسٹ کی 140 اننگز میں 39 کی اوسط سے 4931 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 12 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    IPL 2023: دہلی کیپیٹلس کو لگا بڑا جھٹکا، یہ نوجوان اسٹار کھلاڑی پورے سیزن سے ہوا باہر

    Jio Cinema نے رقم کی تاریخ، 2.4 کروڑ سے زیادہ IPL ناظرین نے دیکھا RCB اور  CSK کا مقابلہ

    فائنل کے لیے ٹیم درج ذیل ہے۔
    روہت شرما (c)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہول، کے ایس بھرت (وکٹ)، آر اشون، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شمی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: