ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹیم انڈیا نے تاریخ رقم کردی، 0-5 سے جیت لیا سیریز

وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم (Indian Cricket Team) نے نیوزی لینڈ (New Zealand) میں پہلی بار ٹی -20 سیریز (T20 series) جیت کر تاریخ رقم کردی۔ آج پانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں روہت شرما (Rohit Sharma) نے ٹیم کی قیادت کی۔

  • Share this:
انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹیم انڈیا نے تاریخ رقم کردی، 0-5 سے جیت لیا سیریز
ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 0-5 سے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔

ماؤنٹ مونگانئی: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے ابتدائی چاروں مقابلوں کی طرح پانچویں ٹی-20 میچ میں بھی شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ لمحہ درلمحہ بدلتے اس مقابلے میں بھی بازی ہندوستانی ٹیم کے ہاتھ لگی۔ 7 رنوں کی جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ میں ٹی -20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ سال 2018 کے اپنے گزشتہ دورے میں ہندوستانی ٹیم کو تین میچوں کی ٹی -20 سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم (Indian Cricket Team) نے نیوزی لینڈ (New Zealand) میں پہلی بار ٹی -20 سیریز (T20 series) جیت کر تاریخ رقم کردی۔ آج پانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں روہت شرما (Rohit Sharma) نے ٹیم کی قیادت کی۔


کے ایل راہل اور روہت شرما نے دوسرے وکٹ کے لئے 88 رنوں کی شراکت کی۔
کے ایل راہل اور روہت شرما نے دوسرے وکٹ کے لئے 88 رنوں کی شراکت کی۔


ہندوستانی ٹیم  نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ وراٹ کوہلی نے اس میچ میں آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے تین وکٹ پر163 رن بنائے۔ روہت شرما نے 41 گیندوں پر سب سے زیادہ 60 رن بنائے۔ وہیں کے ایل راہل کے بلے سے بھی 45 رن نکلے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر156 رن ہی بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کے لئے کالن منرو نے 30 گیند پر5 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رن بنائے جبکہ راس ٹیلر نے 47 گیند پر5 چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے 53 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ٹیم انڈیا کے لئے جسپریت بمراہ نے تین اور شاردل ٹھاکر اور نودیپ سینی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

دونوں ٹی -20 سیریز کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ونڈے سیریز اور دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹی -20 سیریز کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ونڈے سیریز اور دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔


اب ونڈے سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی دونوں ٹیمیں

ٹی -20 کرکٹ کی دلچسپی اب ختم ہوگئی ہے اور اب ہندوستان - نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تین میچوں کی ونڈے سیریز میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ سیریز کا پہلا ونڈے میچ 5 فروری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا مقابلہ 8 فروری کو آکلینڈ میں ہوگا۔ وہیں تیسرے میچ میں دونوں ٹیمیں 11 فروری کو ماؤنٹ مونگانوئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے بعد دو ٹسٹ میچوں کی سیریز بھی ہوگی، جس کا پہلا مقابلہ 21 فروری سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 29 فروری سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔

 
First published: Feb 02, 2020 04:52 PM IST