ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی کا پاکستان کو جواب- ہندوستان کو میچ میں فوج کی ٹوپی پہننے کی دی تھی اجازت

آسٹریلیا کے خلاف رانچی ون ڈے میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی آرمی کیپ پہن کر میچ کھیلنے کے لئے اترے تھے جس پر پاکستان نے سوال اٹھائے تھے۔

  • Share this:
آئی سی سی کا پاکستان کو جواب- ہندوستان کو میچ میں فوج کی ٹوپی پہننے کی دی تھی اجازت
دھونی اور کوہلی: فائل فوٹو

آئی سی سی سے پاکستان کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس نے ٹیم اںڈیا کو آرمی کیپ پہننے کے لئے اجازت دی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف رانچی ون ڈے میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی آرمی کیپ پہن کر میچ کھیلنے کے لئے اترے تھے جس پر پاکستان نے سوال اٹھائے تھے۔


آئی سی سی کے ترجمان کلیر فرلانگ نے نیوزایجنسی اے پی کو ای میل پر اس بات کی معلومات دی۔ انہوں نے لکھا، '' بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے آرمی کیپ پہننے کی اجازت پہلے ہی لی تھی۔ یہ فنڈ جمع کرنے اور شہیدوں کی یاد میں پہنی گئی تھی جس کی اجازت دی گئی تھی‘‘۔


پاکستان نے ہندوستانی فوج جیسی ٹوپی پہننے پر اعتراض جتایا تھا۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم پر کھیل کو سیاست زدہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا تھا کہ وہ اس پردھیان دے۔


یہ بھی پڑھیں: ٹیم انڈیا نے کیوں پہنی آرمی جیسی ٹوپی، پاکستان نے اٹھائے سوال

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے ہفتے کے روز سکر میں کہا تھا کہ ’’دنیا نے دیکھا کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم نے فوجی ٹوپی پہنی تھی ۔ کیا آئی سی سی نے اسے نہیں دیکھا؟ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ معاملہ اٹھائے جانے سے پہلےآئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے میں سنجیدگی سے نوٹس لے‘‘۔

 
First published: Mar 12, 2019 11:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading