جون میں کھیلے جانے والے WTC فائنل کے لیے ہندوستانی ٹیم تین گروپ میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔ جاریہ آئی پی ایل سیزن میں کھلاڑیوں کے پہلے گروپ میں وہ کھلاڑی شامل رہیں گے، جن کی ٹیمیں پلے آف راونڈ میں جگہ نہیں بناسکی ہیں۔ ذرائع اور ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کی صلاح کے بعد لیا ہے، جس سے کھلاڑی خود کو انگلینڈ کے حالات میں زیادہ سے زیادہ ڈھال سکیں۔ ورلڈ ٹسٹ فائنل میچ آسٹریلیا کے خلاف سات سے گیارہ جون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اور اسی فائنل کے لیے بی سیس ی آئی پریکٹیس میچ کے انعقاد کا منصوبہ بنارہا ہے۔
اب جب کہ زیادہ تر ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں اور فاسٹ کرکٹ کی ذہنیت میں ہیں۔ ایسے میں تمام کھلاڑی ڈبلیو ٹی سی فائنل سے پہلے پریکٹس میچ کھیلنا چاہتے تھے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو تین ٹکڑوں میں انگلینڈ بھیجنے کا وقت لیا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ جہاں ہندوستانی کھلاڑی ون ڈے ذہنیت میں پھنسے ہوئے ہیں وہیں آسٹریلوی کھلاڑی اپنے اپنے انداز میں میگا فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
ایسے میں آئی پی ایل پلے آف میچ اور فائنل مقابلے اور ورلڈ ٹسٹ فائنل کے درمیان کم وقت ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی جو راستہ نکال سکتا تھا، اس نے وہ نکالنے کی کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کا پہلا گروپ 23 مئی، تو دوسرا گروپ ٹھیک اگلے دن، دوسرے پلے آف مقبالے کے بعد انگلینڈ کے روانہ ہوگا۔ جبکہ تیسرا اور آخری گروپ 30 مئی کو جائے گا۔ ایسے میں ٹسٹ میچ سے پہلے کھلاڑیوں کے پاس ایک ہفتے کا وقت رہے گا۔ اور انہیں، سات دنوں میں ہندوستانی ٹیم وارم اپ یا پریکٹیس میچ کھیلے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔