ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: گھریلو میدان جیت کے لئےترستی رہ گئی کیوی ٹیم

ہندوستانی ٹیم پہلے ہی نیوزی لینڈکو مسلسل تین میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنےنام کرچکی ہے۔ چوتھے میچ میں بھی نیوزی لینڈکی ٹیم اپنےگھریلو سرزمین پر جیت حاصل کرنے کےلئے ترستی رہ گئی۔

  • Share this:
ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: گھریلو میدان جیت کے لئےترستی رہ گئی کیوی ٹیم
سپر اوور میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ (India vs New Zealand Super Over) کے درمیان چوتھا ٹی -20 میچ سپر اوور میں گیا، جسے وراٹ اینڈ کمپنی نے جیت لیا۔ سپر اوور میں ہندوستان کو 14 رنوں کی درکار تھی، جسے وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نےاسے 5 گیندوں میں ممکن کردکھایا۔ میچ کی بات کریں تو ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ پر165 رن بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 20 اوور میں 165 رن ہی بنا سکی۔ آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 7 رنوں کی ضرورت تھی اور شاردل ٹھاکر نے اس اوور میں 6 رن دےکر دو وکٹ لئے۔ ٹیم انڈیا نے اس طرح میچ کو ٹائی کرادیا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے سپر اوور میں میچ اپنےنام کرلیا۔


سپر اوور میں جسپریت بمراہ نے 13 رن دیئے۔


نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلےگئے میچ میں آج ایک بار پھر سپراوور میں پہنچ گیا۔ شاردل ٹھاکرکے اوورکی آخری گیند مچیل سینٹنر رن آؤٹ ہوگئے اورمقابلہ ٹائی ہوگیا۔ اس سے پہلےشاردل ٹھاکرکی تیسری گیند پراسٹیفرٹ رن آؤٹ ہوئے اور پھر پانچویں گیند پرڈیرل مچیل کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آخری گیند پرجیت کےلئے دو رن چاہئے تھے، لیکن ایک رن ملا، جس کی وجہ سے میچ ٹائی ہوگیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر165 رن بنائے تھے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 165 رن بناکر میچ ٹائی کرادیا، جس کے بعد سپر اوور میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی۔


وراٹ کوہلی نے سپر اوورمیں چوکا لگا کر ٹیم انڈیا کو جیت دلائی۔
وراٹ کوہلی نے سپر اوورمیں چوکا لگا کر ٹیم انڈیا کو جیت دلائی۔


 

سپر اوور میں نیوزی لینڈ کا بے حد خراب ریکارڈ

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سپر اوور میں بے حد ہی خراب ریکارڈ ہے۔ اس ٹیم نے 8 ویں بار سپر اوور کھیلا اور وہ 7 ویں بار میچ گنوا بیٹھی۔ سپر اوور میں نیوزی لینڈ صرف ایک ہی میچ جیت پایا ہے۔ وہیں ٹم ساؤدی کی بات کریں تو اس گیند باز نے چھٹی بار سپر اوور میں گیند بازی کی اور نیوزی لینڈ پانچویں بار میچ میں ہارگیا۔

 
First published: Jan 31, 2020 04:40 PM IST