آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی 3 میچوں کی ونڈے سیریز کے آخری میچ میں ہندوستانی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے 269 رن کا اسکور کھڑا کیا تھا۔ پہلے دو میچ کی طرح تیسرے ونڈے میں بھی بلے بازی لڑکھڑائی اور 49.1 اوور میں 248 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے 21 رن سے تیسرا ونڈے جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
ہندوستان کے بلے بازوں نے پھر کیا مایوس روہت شرما اور شبھمن گل نے نصف سنچری کی شراکت داری ضرور نبھائی لیکن پہلے وکٹ کے بعد جو وکٹیں گرنا شروع ہوئیں تو پھر حال برا ہوگیا۔ روہت شرما 30 اور گل 37 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ کے ایل راہل نے وراٹ کوہلی کے ساتھ اننگ کو سنبھالا لیکن 32 رنوں پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں وکٹ گنوایا۔ اس کے بعد کوہلی نصف سنچری بنا کر ایشٹن ایگر کے شکار بنے اور سوریہ کمار یادو نے پھر سے 1 گیند پر اپنا وکٹ گنوایا۔ ایڈم زمپا نے 10 اوور میں 45 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کیے اور ٹیم انڈیا کی کمر توڑ دی۔ شبمن گل اور کے ایل راہل کے طور پر ٹیم کو اس گیندباز نے بڑا جھٹکا دیا تھا۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجہ کو آوٹ کر کے کھیل ہی ختم کردیا۔
آسٹریلوی ٹیم کو اوپنر مچل مارش نے ایک بار پھر شاندار آغاز فراہم کیا۔ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر، انہوں نے 68 کا اضافہ کیا اور ایسا لگتا تھا کہ ٹیم بڑا اسکور کرے گی۔ یہاں ٹیم انڈیا کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں ایک موڑ لایا اور ایک کے بعد ایک تین وکٹ لیے۔ انہوں نے ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ اور پھر مچل مارش کو بولنگ کرکے ہندوستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ یہاں سے آسٹریلیائی ٹیم مشکل سے 269 رنز تک پہنچ سکی۔ لوئر آرڈر میں شان ایبٹ نے 26 اور ایشٹن ایگر نے 17 رنز جوڑے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔