ٹیم انڈیا کا اسپانسر اب Killer نہیں ہوگا بلکہ ’جرمن اسپورٹس برانڈ‘ ایڈیڈس اب ٹیم انڈیا کا کٹ اسپانسر بننے جارہا ہے۔ دراصل، بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے ٹوئٹ کرکے اس کی معلومات دی ہے۔ بتادیںکہ اب ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر killer نہیں بلکہ Adidas کا لوگو نظر آنے والا ہے۔ بورڈ سکریٹری جئے شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ’ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ کٹ اسپانسر کے طور پر BCCI نے ایڈیڈس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ہم کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے پابند عہد ہے اور اب دنیا کی سب سے بڑی اسپورٹس ویئر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے کافی خوش ہیں۔‘
WTC فائنل میں نظر آسکتی ہے ایڈیڈس کی جرسی ٹیم انڈیا نے آئی پی ایل سےپہلے آخری انٹرنیشنل میچ گھریلو سرزمین پر 19 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں کھلاڑیوں کی جرسی پر Killer کا لوگو دیکھنے کو ملا تھا۔ وہیں، خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی میزبانی میں کھیلے گئے ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جو جرسی پہنی تھی، وہ کلر کے لوگوں کے ساتھ ہی تھی۔ معلومات کے مطابق، آپ کو بتادیں کہ کلر کمپنی کے ساتھ بی سی سی آئی کا معاہدہ 31 مئی کو ختم ہورہا ہے۔ جس کے بعد 7 سے 11جون کو کھیلے جانے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا ایڈیڈس لوگوں کی جرسی پہنے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔
I'm pleased to announce @BCCI's partnership with @adidas as a kit sponsor. We are committed to growing the game of cricket and could not be more excited to partner with one of the world’s leading sportswear brands. Welcome aboard, @adidas
کلر سے پہلے، ایم پی ایل ٹیم انڈیا کا کٹ اسپانسر تھا، جس کے ساتھ 2023 کے آخر تک بی سی سی آئی کا معاہدہ تھا، لیکن کمپنی نے معاہدے کو درمیان میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد کلر ٹیم انڈیا کا کٹ اسپانسر بن گیا۔ یہ معاہدہ کتنی رقم اور کتنے عرصے کے لیے ہوا ہے۔ فی الحال اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔