ثانیہ مرزا نے وزیراعظم نریندر مودی کیااظہارتشکر، ٹوئٹ کرکے بتائی یہ وجہ

Youtube Video

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ فی الحال، وہ ویمنز پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی سرپرست کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    حال ہی میں ثانیہ مرزا نے پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شاندار رہا ہے۔ جب انہوں نے پروفیشنل ٹینس کو الوداع کہا تو کئی بڑی شخصیات نے اپنی خواہشات اور آراء سے نوازا۔ ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی نے ثانیہ مرزا کو ان کے شاندار کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے خط لکھا۔ اب ثانیہ مرزا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خط کا جواب دیا ہے۔ دراصل انہوں نے ٹوئٹ کرکے پی ایم مودی سے اظہار تشکر کیاہے۔


    میں معزز وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں

    ثانیہ مرزا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے موصول خط کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ اس میں ہندوستانی ٹینس اسٹار نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں محترم وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ محترم وزیراعظم نے جس طرح خط لکھ کر میری حوصلہ افزائی کی ہے اس پر میں محترم وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر کیا ہے۔

    ثانیہ مرزا مزید لکھتی ہیں کہ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے 100 فیصد دی ہوں اور آئندہ بھی دیتی رہوں گی۔ اس مکتوب کے لیے معزز وزیر اعظم کا شکریہ...

    یہ بھی پڑھیں

    قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ فی الحال، وہ ویمنز پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی سرپرست کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ہندوستانی ٹینس اسٹار نے بین الاقوامی ٹینس میں کئی بڑے ٹائٹل جیتے ہیں۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: