உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sania Mirza Retirement: ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان ، کہا : یہ میرا آخری سیزن ہوگا

    Sania Mirza Retirement: ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان ، کہا : یہ میرا آخری سیزن ہوگا (Sania mirza instagram)

    Sania Mirza Retirement: ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان ، کہا : یہ میرا آخری سیزن ہوگا (Sania mirza instagram)

    Tennis Sania Mirza Retirement: ہندوستان کی سب سے مشہور خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا (Sania Mirza) نے بدھ کو آسٹریلین اوپن 2022 میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد اپنے ریٹائرمنٹ (Sania Mirza announces retiremen) کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کی سب سے مشہور خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا  (Sania Mirza) نے بدھ کو آسٹریلین اوپن 2022 میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد اپنے ریٹائرمنٹ  (Sania Mirza announces retiremen) کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے ۔ ہار کے بعد ثانیہ مرزا نے اعلان کیا کہ 2022 دورے پر ان کا آخری سیزن ہوگا اور وہ واقعی اس کو پورا کرنا چاہتی ہیں ۔

      ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا ۔ میں اس کو ہفتہ در ہفتہ لے رہی ہوں، مجھے یقین نہیں ہے کہ میں اس سیزن تک رہ سکتی ہوں ، لیکن میں ایسا کرنا چاہتی ہوں۔

      ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ ٹھیک ہے اب میں نہیں کھیلوں گی ۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ مجھے باہر نکلنے میں کافی وقت لگ رہا ہے ۔ مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرا بیٹا ابھی تین سال کا ہے اور میں اس کے ساتھ اتنا سفر کرکے اس کو خطرے میں ڈال رہی ہوں، اور یہ ایسی چیز ہے جس کا مجھے خیال رکھنا ہوگا ۔

      انہوں نے کہا کہ میرا جسم بھی اب کمزور ہو رہا ہے۔ آج میرے گھٹنے میں واقعی درد ہو رہا ہے ۔ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ اس کی وجہ سے ہم ہارے ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگ رہا ہے کیونکہ میری عمر بڑھ رہی ہے ۔


      ثانیہ مرزا کا کریئر


      ثانیہ مرزا 2003 سے پروفیشنل ٹینس کھیل رہی ہیں۔ حیدرآبادی ٹینس کھلاڑی کو کھیلتے ہوئے 19 سال ہوگئے ہیں۔ وہ اس سے قبل ڈبلز میں نمبر 1 کی پوزیشن پر رہ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں اپنے کیرئیر میں 6 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔

      ثانیہ مرزا کا سنگل کیریئر بھی کافی شاندار رہا ہے۔ وہ 2007 کے وسط میں رینکنگ کے معاملہ میں دنیا میں 27 ویں نمبر پر تھیں ۔ اس نے ان کو ہندوستان کی اب تک کی سب سے زیادہ رینکنگ والی خاتون کھلاڑی بنا دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: