ہوم » نیوز » اسپورٹس

ثانیہ مرزا کی شاندار واپسی، واپسی کرتے ہی جیتا ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ

ثانیہ جو پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ہیں،دو سال سے ٹینس سے دور تھیں۔ پچھلے سال انہوں نے لڑکے کو جنم دیا تھا جس کے بعد سے وہ کھیل سے دور تھیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 18, 2020 02:24 PM IST
  • Share this:
ثانیہ مرزا کی شاندار واپسی، واپسی کرتے ہی جیتا ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ
ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی

ہوبارٹ(آسٹریلیا)۔ شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ انہوں نے اور نادیہ کچونک نے ہوبارٹ فائنل انٹرنیشنل میں نمبر دو مقام کی حامل چین کی سیڈس پینگ شیوئی اور ژہانگ شیوئی کو فائنل میں 6-4, 6-4 سے شکست دے دی۔ دو سال میں ثانیہ مرزا کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے اور ان کے کیرئیر کا 42واں ڈبلز ہے۔


ہندوستانی ٹینس اسٹار نے 2017سیزن کے پہلے ہفتہ میں برسبین انٹرنیشنل میں بیتھوینک ماتیک سینڈس کے ساتھ ٹرافی جیتی تھی۔ثانیہ اور ان کی ساتھی نے ایک گھنٹہ اور تقریبا 21منٹ تک کھیلے گئے اس کھیل میں کامیابی درج کروائی۔ ثانیہ نے کورٹ پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے سفر کے ساتھ واپسی کی ہے۔


ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی نادیہ نے جیتا سال کا پہلا خطاب


ثانیہ جو پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ہیں،دو سال سے ٹینس سے دور تھیں۔ پچھلے سال انہوں نے لڑکے کو جنم دیا تھا جس کے بعد سے وہ کھیل سے دور تھیں۔ پچھلے چند ماہ سے وہ شدت سے پریکٹس کر رہی تھیں اور کورٹ میں واپسی کے لئے پُرعزم تھیں۔ ان کا اصل نشانہ آئندہ برس کھیلے جانے والے اولمپک میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا ہے۔
First published: Jan 18, 2020 02:24 PM IST