ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر کھسک گئی ٹیم انڈیا، آئی سی سی نے اچانک تبدیل کردیا ضابطہ

آئی سی سی (ICC) نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (World Test Championship) کا ضابطہ تبدیل کردیا ہے۔ نمبر 1 پر آسٹریلیائی ٹیم پہنچ گئی ہے جبکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔

  • Share this:
ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر کھسک گئی ٹیم انڈیا، آئی سی سی نے اچانک تبدیل کردیا ضابطہ
ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر کھسک گئی ٹیم انڈیا، آئی سی سی نے اچانک تبدیل کردیا ضابطہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو ایک ایسا فیصلہ کیا ہے، جس سے ٹیم انڈیا کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ آئی سی سی (ICC) نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کی پوائنٹ ٹیبل کا ضابطہ ہی بدل دیا ہے، جس کی وجہ سے بدھ تک نمبر 1 پر قائم ٹیم انڈیا اب دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ وہیں دوسرے نمبر کی آسٹریلیائی ٹیم کی رینکنگ اب نمبر-1 ہوگئی ہے۔ دراصل، آئی سی سی نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (World Test Championship) کی رینکنگ کی بنیاد اب پوائنٹ ٹیبل نہیں بلکہ جیت فیصد کو بنایا ہے۔ مطلب جس ٹیم کا جیت فیصد زیادہ ہوگا، وہ ٹیم اب نمبر-1 پوزیشن پر رہے گی۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by ICC (@icc)






ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں ٹیم انڈیا نمبر 2 پر کھسک گئی

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (World Test Championship) کی پوائنٹ ٹیبل کو لے کر آئی سی سی کے نئے ضابطہ کے بعد اب ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ دراصل ٹیم انڈیا نے 4 سیریز کھیلی ہے اور اس کا جیت فیصد 75 فیصد ہے، وہیں آسٹریلیائی ٹیم 3 سیریز میں 82.22 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا 360 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھی اور آسٹریلیا کے 296 پوائنٹ تھے۔ آئی سی سی کے اس ضابطہ کے بعد اب ہندوستان- آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی آئندہ سیریز اور زیادہ دلچسپ ہو جائے گی۔ ان دونوں ہی ٹیموں کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں دو بڑے حریف سے مقابلہ ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان سے مدمقابل ہونے کے بعد جنوبی افریقہ سے ٹسٹ سیریز کھیلے گی اور ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلے گی۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by ICC (@icc)






ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ ہے، جس نے 4 ٹسٹ سیریز میں 60.83 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے، اس کا جیت فیصد 50 فیصدی ہے۔ 39.52 فیصد پوائنٹ فیصد کے ساتھ پاکستان پانچویں مقام پر ہے۔ چھٹے نمبر پر سری لنکا، 7ویں پر ویسٹ انڈیز، آٹھویں پر جنوبی افریقہ اور 9 ویں نمبر پر بنگلہ دیش ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 19, 2020 11:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading