ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ اور خاص کر انڈین پریمیئر لیگ کے پھلنے پھولنے کےس اتھ ہی کھیل سے نئے نئے شارٹس بھی جڑتے چلے گئے۔ گزشتہ دہائی بھر میں ٹی ٹوئنٹی میں ایسے ایسے شاٹس دیکھنے کو ملے کہ فینس نے دانتوں تلے انگلی دبادی۔ ایک وقت تھا، جب سری لنکا کے سابق اوپنر تلک رتنے دلشان کا ’دل اسکوپ’ بین الاقوامی کرکٹ میں چھا گیا تھا۔ کچھ سالوں بعد انگلینڈ کے ایان مورگن اور اے بی ڈیویلیورس مارڈن کرکٹ مین ایسے بلے باز رہے جنہوں نے شاٹس کے نئے طریقے کو ایجاد کیا۔
لیکن اب اس دور میں دنیا بھر میں سوریہ کمار یادو نئے شارٹس مارنے کے لحاظ سے مانوں بہت آگے چل رہے ہیں۔ ایسے شاٹ کہ مانوں کوئی اپنی چھت پر بیٹنگ کررہا ہو! فینس حیران ہیں کہ ہارڈ گیند (لیدر بال)، کے خلاف یہ دلیری آتی کہاں سے ہے؟ بہرحال، سوریہ کمار نے جمعہ کو گجرات کے خلاف 49 گیندوں پر ناٹ آوٹ 103 رن کی جو اننگ کھیلی، وہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ لیکن اس میں دو شاٹس خاص کر تھرڈ مین کے اوپر سے کھیلا چھکا ایسا رہا، جس نے کرکٹ کی دنیا کے ساتھ ساتھ باونڈری پر بیٹھے سچن تنڈولکر کو بھی حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سابق ہندوستانی اسٹار کھلاڑیوں نے یوجندر چہل کے آئیکانک پوز کو کیا کاپی، ویڈیو نے مچایا دھمال
اننگ کے دوران شمی کے اوور کی دوسری گیند پر سوریہ کمار نے جو تھرڈ مین کے اوپر سے چھکا مارا ہے، اس نے ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کوبھی حیران کردیا۔ اور محمد شمیع چہرے پر ہاتھ رکھ کر مسکراتے ہوئے یہی سوچتے رہ گئے کہ یہ کس طرح کا چھکا ہے۔ یہ کوئی ایسا شاٹ نہیں تھا، جو بیٹ کا اوپری کنارہ لے کر باونڈری کے باہر گرا ہو۔
یہ شاٹ غیر ارادتاً یا بلائینڈ ہٹنگ نہیں تھی۔ اسے باقاعدہ ارادتاً سمت دی گئی، صرف کلائیوں کے کمال سے! دائیں لڑکھڑاتے پیر سے نہ کہ برافر فٹ ورک اور طاقت کا استعمال۔ کوور یا پوائنٹ کے اوپر سے نہیں، تھرڈ مین کے اوپر سے۔ اور گیند روپ کے باہر گری تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔