چنئی سوپر کنگس کے خلاف میچ میں محمد شمیع نے ایک خاص کمال اپنے کرئیر میں کردکھایا ہے۔ شمی آئی پی ایل میں اپنے 100 وکٹ پورے کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں شمی 100 وکٹ لینے والے 14ویں ہندوستانی بھی بنے ہیں۔ بتادیں کہ ڈیوون کانوے کو بولڈ کرکے شمیع نے اپنے آئی پی ایل کرئیر کا سواں وکٹ حاصل کیا۔ جس گیند پر شمی نے ڈیوون کانوے کو بولڈ کیا وہ گیند بلے باز کے لیے حیران کن تھا۔ دراصل، کانوے شمی کی گیند پر اسٹیٹ ڈرائیور کھیل کر باونڈری لگانا چاہتے تھے، لیکن شمی کی عقلمندی سے ڈالی گئی گیند کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ یہی وجہ تھی کہ کانوے پوز مارتے رہ گئے اور شمی کی گیند نے ایک نہیں بلکہ بلے باز کے دو اسٹمپ کو اکھاڑ دیا۔ کانوے میچ میں صرف ایک ہی رن بناسکے۔
دراصل شمیع نے بلے باز کو اسٹیٹ ڈرائیو کرنے کے لیے اکسایا لیکن گیند پچ پر پڑنے کے بعد اسٹمپ کے اندر تیزی سے گھسی جس کا جواب کانوے کے پاس نہیں تھا۔ بلے باز شاٹ کھیلنے کے دوران لائن چھوڑ بیٹا جس کی وجہ سے سی ایس کے کے بلے باز کو پویلین کی راہ پکڑنی پڑی تھی۔
میچ کی بات کریں تو، اوپنر شبمن گل کی نصف سنچری کی بدولت دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو سیزن کے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔