اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی طئے!پڑھیے میچ رپورٹ سے لے کر موسم کا حال

    ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی طئے!پڑھیے میچ رپورٹ سے لے کر موسم کا حال

    ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی طئے!پڑھیے میچ رپورٹ سے لے کر موسم کا حال

    اندور ونڈے میچ میں ٹیم انڈیا مہمان ٹیم کو کلین سوئپ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی، جب کہ کیوی ٹیم عزت بچانے کے ارادے سے اترے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Indore, India
    • Share this:
      آج منگل کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ونڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ونڈے میچ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فی الحال، ٹیم انڈیا سیریز کے پہلے دونوں میچ جیت کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست سبقت حاصل کرچکی ہے۔ اندور ونڈے میچ میں ٹیم انڈیا مہمان ٹیم کو کلین سوئپ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی، جب کہ کیوی ٹیم عزت بچانے کے ارادے سے اترے گی۔ وہیں، اس میچ کی بات کریں تو دونوں ٹیموں میں کچھ تبدیلیاں طئے مانی جارہی ہیں۔

      دونوں ٹیموں میں کیا کیا ہوسکتی ہیں تبدیلیاں
      ایسا مانا جارہا ہے کہ ٹیم انڈیا آخری ونڈے میچ میں محمد شمی کی جگہ عمران ملک کو پلیئنگ الیون میں شامل کرسکتی ہے۔ جب کہ نیوزی لینڈ ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان پر اتر سکتی ہے۔ اندور ونڈے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم ہینری شپلے کی جگہ ڈگ بریسویل اور بلیئر ٹکنن کی جگہ جیکب ڈفلی کو آزماسکتی ہے۔

      ٹیم انڈیا کی ممکنہ پلیئنگ الیون
      روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، عمران ملک اور محمد سراج۔

      نیوزی لینڈ کی ممکنہ پلیئنگ الیون
      فن ایلین، ڈیوون کانوے، ہینری نکولس/مارک چیپ مین، ڈیریل مشیل، ٹام لیتھم (کپتان اور وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مشیل سینٹنر، ڈگ بریسویل، لاک فرگیوسن، جیکب ڈفی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      محمد شمی کو عدالت سے جھٹکا، بیوی حسین جہاں کو ہر مہینے اتنے روپے گزارا بھتہ دینےکا دیا حکم

      یہ بھی پڑھیں:
      ICC Mens T20I Team: وراٹ کوہلی سمیت ہندوستان کے تین کھلاڑیوں کو ملی جگہ

      کیا میچ کے دن ہوگی بارش؟
      محکمہ موسمیات کے مطابق، منگل کو اندور کا موسم دوپہر میں اندازے کے مطابق تھوڑا گرم رہ سکتا ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ، شام ڈھلنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوگی۔ شام کے وقت کا درجہ حرارت تقریباً 13 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بارش کا امکان بالکل نہیں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: