حیران ہوئی کرکٹ دنیا!ایک اوور میں بنے 46 رن!ٹی20 مچا ہنگامہ، بیٹسمین نے گیندباز کے اڑائے ہوش
حیران ہوئی کرکٹ دنیا!ایک اوور میں بنے 46 رن!ٹی20 مچا ہنگامہ، بیٹسمین نے گیندباز کے اڑائے ہوش
فین کوڈ ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹسمین واسودیو ڈالٹا ہیں جنہوں نے گیندباز ہرمن کے خلاف طوفانی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے رنوں کا طوفان لادیا۔
کرکٹ کے میدان پر کبھی کبھی کچھ ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں جس کے بارے میں یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے جس نے ہر کسی کو حیران کردیا ہے۔ یوں تو ہم نے ایک اوور میں 7 چھکے لگاتے دیکھا ہے۔ حال ہی میں ریتوراج گائیکواڑ نے وجئے ہزارے ٹرافی میں ایک اوور میں 7 چھکے لگا کر ہنگامہ کردیا تھا۔ گائیکواڑہ نے ایک اوور کے 43 رن لیتے ہوئے تاریخ رقم کردی تھی۔ اب کچھ ایسا ہوا ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دراصل، ہوا یہ ہے کہ ایک اوور میں اب 46 رن بنے ہیں۔
دراصل، KCC فرینڈس موبائل ٹی ٹوئنٹی چمپئنس ٹرافی 2023 ٹورنامنٹ کے دوران ایسا دیکھنے کو ملا ہے، جب ایک اوور میں 46 رن بنے، اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ فین کوڈ ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹسمین واسودیو ڈالٹا ہیں جنہوں نے گیندباز ہرمن کے خلاف طوفانی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے رنوں کا طوفان لادیا۔ یہ بھی پڑھیں:
ہرمن جب بولنگ کرنے آتے ہیں تو پہلی گیند نو بال رہ جاتی ہے جس پر چھکا لگایا جاتا ہے۔ پھر جب لیگل گیند پھینکی جاتی ہے تو وہ گیند بائے کے لیے جاتی ہے جس پر 4 رنز بنتے ہیں۔ اب تک 1 گیند میں 11 رنز بن جاتے ہیں۔ اس کے بعد بلے باز نے اگلی 5 گیندوں پر لگاتار 5 چھکے لگا کر 30 رنز بنائے۔ اس دوران ایک گیند جو پھینکی جاتی ہے وہ گیند بھی نو بال ہی رہ جاتی ہے۔ پھر جب آخری گیند پھینکی جاتی ہے تو بلے باز ایک چوکا لگاتا ہے، اس طرح ایک اوور میں 46 رنز بنتے ہیں۔
Getting 46 runs in an over is not possible right? Right? Wrong! Watch this absolute bonkers over now.
.
.#KCCT20pic.twitter.com/PFRRivh0Ae
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔