உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022:چھ ٹیموں کے درمیان ہوں گے13 میچیز،15دنوں تک چلنے والے ایشیا کیپ سے جڑی سبھی ضروری باتیں جانیے یہاں

    Asia Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے اور ایشیا کپ سے جڑی ساری جانکاری جانیے ۔

    Asia Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے اور ایشیا کپ سے جڑی ساری جانکاری جانیے ۔

    ایشیا کپ کی تاریخ کی بات کریں تو اس کا آغاز 1984 میں ہوا تھا۔ اسی سال یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔ ٹیم انڈیا ایشیا کپ 1984 میں چیمپئن بنی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata [Calcutta] | Bangalore [Bangalore] | Hyderabad
    • Share this:
      Asia Cup Format & History:ایشیا کپ 2022 کے مقابلے شروع ہورہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں، اس ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ 2022 کا پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دراصل، تقریباً 4 سال بعد ایشیا کپ کا انعقاد ہورہاہے۔ اس سے پہلے سال 2018 میں ایشیا کپ کھیلا گیا تھا۔

      T20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے ایشیا کپ 2022 میچ
      ایشیا کپ 2022 کے میچ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ حالانکہ، اس سے پہلے سال 2016 میں پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے میچ ٹی20 فارمیٹ کھیلے گئے تھے۔ دراصل، اس سال ٹی 20 ورلڈ کا انعقاد ہونا تھا، اس وجہ سے ایشیا کپ 2016 کے مقابلے ٹی20فارمیٹ میں کھیلے گئے وہیں، وہیں اس سال بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے، اس لئے اس مرتبہ بھی یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

      یہاں دیکھ سکتے ہیں لائیو براڈکاسٹ اور اسٹریمنگ
      ایشیا کپ 2022 کی براہ راست نشریات اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر ہوں گی۔ دراصل ایشیا کپ 2022 کی براہ راست نشریات اسٹار اسپورٹس کے چینلز پر کی جائیں گی۔ ساتھ ہی، اس کے علاوہ ہاٹ اسٹار ایپ اور ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی۔

      ایشیا کپ کی تاریخ
      ایشیا کپ کی تاریخ کی بات کریں تو اس کا آغاز 1984 میں ہوا تھا۔ اسی سال یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔ ٹیم انڈیا ایشیا کپ 1984 میں چیمپئن بنی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ اب تک 14 مرتبہ ایشیا کپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ جس میں ہندوستان نے سب سے زیادہ 7 بار ٹرافی جیتی ہے جبکہ سری لنکا نے 5 بار ایشیا کپ جیتا ہے۔

      سنتھ جے سوریہ کے نام ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رن
      سری لنکا کے سنتھ جے سوریا ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ جے سوریا نے 25 میچوں میں 1220 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لستھ ملنگا اس ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔ ایشیا کپ میں لستھ ملنگا نے 14 میچوں میں 20.55 کی اوسط سے 29 وکٹیں حاصل کیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Asia Cup 2022: پاکستان کو ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے لگا بڑا جھٹکا، یہ گیند باز ہوا باہر

      یہ بھی پڑھیں:
      Asia Cup 2022: ہندوستان نے آخری بارکب جیتا تھاکوئی بڑا ٹورنامنٹ؟ فینس کو یاد تک نہیں ہوگا

      دو گروپ میں ہوں گی ٹیمیں
      ایشیا کپ 2022 کی حصہ بنی 6 ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وہیں اس ٹورنامنٹ میں 13 میچ کھیلے جائیں گے۔
      گروپ-1: ہندوستان، پاکستان اور ہانگ کانگ
      گروپ-2: سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: