کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مزاحیہ امپائر، بلے باز کو آوٹ دینے کے لیے کی ایسی حرکت، ویڈیو دیکھ کر سر پکڑلیں گے آپ

کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مزاحیہ امپائر، بلے باز کو آوٹ دینے کے لیے کی ایسی حرکت، ویڈیو دیکھ کر سر پکڑلیں گے آپ

کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مزاحیہ امپائر، بلے باز کو آوٹ دینے کے لیے کی ایسی حرکت، ویڈیو دیکھ کر سر پکڑلیں گے آپ

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر مداح اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے ہیں۔ ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    کرکٹ کے میدان پر امپائر کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا ہوتا ہے۔ امپائر ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو بیچ میدان پر کسی بھی صورتحال میں سنجیدہ رہ کر اپنی حاضری درج کراتے رہتے ہیں۔ امپائر کے فیصلے کے بغیر نہ ایک گیند پھینکی جاتی ہے اور نہ ہی بلے باز آوٹ ہوسکتا ہے۔ اور نہ ہی چوکے اور چھکے کا شمار کیا جاسکتا ہے۔ امپائر کے اشاروں پر ہی پورا کھیل چلتا ہے، لیکن کبھی کبھی امپائر بھی میدان پر کچھ ایسی حرکت کرڈالتے ہیں جسے دیکھ کر آپ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرپاتے ہیں۔

    دراصل، بعض اوقات امپائر بلے باز کو آؤٹ دینے میں غلطی کر بیٹھتا ہے اور کچھ متنازع فیصلے لینے پڑتے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جسے دیکھ کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی۔ ایسا ہی ایک منظر ولیج کرکٹ میں دیکھنے کو ملا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امپائر کو اپنا فیصلہ لینے میں اتنا وقت لگتا ہے کہ بولرز اور بلے باز بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔


    ہوتا یہ ہے کہ گیندباز کی گیند پر بلے باز کا کیچ وکٹ کیپر لے لیتا ہے، جس کے بعد گیندباز اور وکٹ کیپر کیچ آوٹ کی اپیل کرتے ہیں جس پر امپائر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتا ہے۔ اس کے بعد گیندباز تھک ہار کر اپنے رنر اپ پر جا کر پھر سے گیندبازی کرنے کی تیاری کرتا ہے، اور جیسے ہی گیندباز اپنی اگلی گیند کرنے کے لیے آگے آتا ہے، ویسے ہی امپائر آوٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی انگلی اٹھالیتے ہیں۔ جسے دیکھ کر بلے باز چونک جاتا ہے اور ساتھ ہی گیندباز کو بھی یقین نہیں ہوتا ہے کہ امپائر نے اتنے وقت کے بعد آوٹ کرنے کا فیصلہ کیوں دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    گیندباز امپائر کے ایکشن پر سر پیٹ لیتا ہےتو دوسری جانب بلے باز بھی حیران و پریشان ہو کر پویلین لوٹنا شروع کر دیتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر مداح اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے ہیں۔ ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: