بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لیے کیا ٹیم انڈیا کا اعلان، سوریہ کمار یادو کو ملا موقع
بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لیے کیا ٹیم انڈیا کا اعلان، سوریہ کمار یادو کو ملا موقع۔(AFP)
سوریہ کمار یادو محدود اوور کی کرکٹ میں لگاتار اپناجلوہ بکھیر رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے گزشتہ سال انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3 مرتبہ سنچری بنائی تھی۔
آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سیریز مین دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ وہیں، اس سیریز کا پہلا ٹسٹ میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ بتادیں کہ بی سی سی آئی نے ابھی صرف پہلے دو ٹسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ کے لیے ٹیم انڈیا روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آراشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندرا جڈیجا، محمد شمی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ اور سوریہ کمار یادو۔
India’s squad for first 2 Tests vs Australia:
Rohit Sharma (C), KL Rahul (vc), Shubman Gill, C Pujara, V Kohli, S Iyer, KS Bharat (wk), Ishan Kishan (wk), R Ashwin, Axar Patel, Kuldeep Yadav, Ravindra Jadeja, Mohd. Shami, Mohd. Siraj, Umesh Yadav, Jaydev Unadkat, Suryakumar Yadav
ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو کو پہلی مرتبہ ٹسٹ ٹیم میں ملی جگہ روہت شرما کو ٹیم انڈیا کا کپتان بنایا گیا ہے۔ وہیں، لمیٹیڈ اوورس کی کرکٹ میں مسلسل شاندار مظاہرہ کرنے والے ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو کو بھی پہلی مرتبہ ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشان کشن نے پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے خلاف ریکارڈ ڈبل سنچری بنائی تھی۔ جب کہ سوریہ کمار یادو محدود اوور کی کرکٹ میں لگاتار اپناجلوہ بکھیر رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے گزشتہ سال انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3 مرتبہ سنچری بنائی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔