آخری دو بال اور دو آسمانی چھکے۔۔۔ماہی نے جارحانہ اننگ کھیل کر مچایا ہنگامہ، دیکھیں ویڈیو
آخری دو بال اور دو آسمانی چھکے۔۔۔ماہی نے جارحانہ اننگ کھیل کر مچایا ہنگامہ، دیکھیں ویڈیو
پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 200 رنز بنائے۔ دھونی نے آخری اوور میں سیم کرن کی آخری دو گیندوں پر لگاتار 2 چھکے لگائے۔
چنئی سوپر کنگس اور پنجاب کنگس کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں ایک مرتبہ پھر دھونی نے اپنے فینس کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 200 رن بنائے۔ اسی درمیان چنئی کی اننگ کے آخری اوور میں سب کے چہیتے دھونی جب بیٹنگ کرنے آئے اور دو آسمانی چھکے لگادئیے تو اسے دیکھ کر فینس کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہیں رہا۔ سیم کی آخری 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر دھونی نے چنئی کے اسکور کو 200 رن تک پہنچادیا۔ حالانکہ یلو آرمی کے لیے ڈیون کانوے نے بھی شاندار بلے بازی کی اور 92 رن بنائے، لیکن اسپیشل اٹینشن مل رہی ہے دھونی کے دو چھکوں کو۔ اس سے پہلے چنئی کے شروعاتی دو میچوں میں بھی دھونی نے کچھ اسی طرح کی جارحانہ اننگ کھیلی تھی۔
اس سے پہلے جڈیجہ کے آوٹ ہوتے ہی جب دھونی بیٹنگ کرنے آئے توپورا اسٹیڈیم دھونی دھونی کے نعروں سے گونجنے لگا۔ پورا اسٹیڈیم پیلی جرسی سے رنگا ہوا نظر آرہا تھا۔
اس سے پہلے پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 200 رنز بنائے۔ دھونی نے آخری اوور میں سیم کرن کی آخری دو گیندوں پر لگاتار 2 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی کے لیے کانوے نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے۔ پنجاب کی جانب سے راہول چاہر، ارشدیپ سنگھ، سکندر رضا اور سیم کرن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔