چنئی سوپر کنگس اور راجستھان رائلس کے درمیان جئے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں دھونی اینڈ کمپنی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اس میچ میں ایک مسٹر وکٹ ٹیکر گیند باز کا انداز سبھی کو کافی پسند آرہا ہے۔ دھونی کے تراشے ہوئے ہیرے نے جے پور میں راجستھان کے بیٹسمین کو اپنی مسٹر بالنگ کا ایسا شو دکھایا کہ بلے باز کے ہوش ہی اڑ گئے۔
دراصل، راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی کے گیدبازوں کو کافی پریشان کیا۔ اس درمیان دھونی کے بھروسہ مہند مہیش تھیکشنا نے ہیٹ مائر کو اپنے جال میں پھنساکر چنئی کو شاندار واپسی کرائی۔ کمال کی بات یہ رہی کہ تھیکشنا کی گیند کو ہیٹ مائر سمجھ ہی ن ہیں پائے اور جال میں آگئے۔ ہیٹ مائر 8 رن کے اسکور پر بلے بازی کررہے تھے اور یہ 17ویں اوور کی پہلی گیند تھی، راجستھان کی ٹیم کا اسکور بھی 146 رنا تھا۔ اگر ہیٹ مائر کچھ دیر اور ٹکے رہ جاتے توہوسکتاتھا کہ راجستھان کا اسکور مزید بڑھ سکتا تھا۔ لیکن تھیکشنا نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
میچ کی اگر بات کریں تو راجستھان نے ٹیم دھونی اینڈ کمپنی کو 32 رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں نمبر ایک مقام پر قبضہ جمالیا ہے۔ جیت کے لیے ملے 203 رنوں کے ٹارگیٹ کا پیچھا کرتے ہوئے چنئی کی شروعات خراب رہی۔ گزشتہ کچھ میچوں میں بہترین اننگ کھیلنے والے ڈیوون کانوے (8) اس مرتبہ ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے، تو دوسرے اپنے ریتو راج گائیکواڑ47 رنوں کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرپائے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔