سن رائزرس حیدرآباد نے ہیری بروک کو آئی پی ایل کے منی آکشن میں 13.25 کروڑ روپے میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ بروک کو اتنی بھاری بھرکم رقم اس لیے ملی تھی کیونکہ اس کھلاڑی نے ورلڈ کرکٹ میں کافی کم وقت میں اپنی پہچان بنالی تھی۔ دراصل،بروک کی شاندار شروعات رہی تھی۔ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کے دورے پر بروک نے 3 میچوں کی سیریز میں 3 سنچریاں اور اتنی ہی نصف سنچریوں کی مدد سے 468 رن بناڈالے تھے۔ اس کے علاوہ ابھی تک بروک نے ٹسٹ میں 6 میچوں میں 809 رن بنالیے ہیں۔ ٹسٹ کی طرح ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی بروک کی بلے بازی شاندار رہی تھی۔
آئی پی ایل 2023 میں سنچری بنانے کے بعد فلاپ ہیری بروک اپنے کیریئر کا آغاز دھوم دھام سے کرنے والے ہیری بروک کو آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع بھی ملا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل حیدرآباد فرنچائز کو ہیری بروک سے کافی امیدیں وابستہ تھیں۔ اگرچہ بروک نے ایک میچ میں سنچری بنائی، لیکن اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں مسلسل رنز نہ بنانا حیدرآباد کے لیے نقصان کا باعث ہوتا جارہا ہے۔
Kavya maran thinks Harry Brook will do some magic performance for SRH like Harry Potter, and they win trophy🏆 this year 🥲🤣🤣🤣
اس سیزن میں اب تک بروک نے 9 میچ کھیلے ہیں جس میں ان کے نام صرف 163 رنز ہی درج ہیں۔ ان کی اوسط 20.38 رہی ہے۔ بروک پہلے راؤنڈ میں کے کے آر کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ لیکن اس کے بعد سے ان کا بیٹ پھر سے پرسکون ہو گیا ہے۔ ہیری بروک کی ناقص کارکردگی پر مداح مسلسل ٹویٹ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بروک اس سیزن میں مسلسل 2 بار زیرو پر آوٹ ہو چکے ہیں۔ بروک دہلی کیپٹلس اور کے کے آر کے خلاف اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔