ہندوستانی کرکٹ ٹیم تین یکروزہ میچوں کی سیریز میں کل جمعہ کو یہاں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی تو اس سال کے آخر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے ستھ اس کی نظریں آل راونڈر ہاردک پانڈیا کی قیادت و صلاحیت کو جانچنے پر ہوگی۔ باقاعدہ کپتان روہت شرما نجی خاندانی وجوہات کے باعث اس میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں پانڈیا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پانڈیا کی کپتانی میں گجرات جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ کے اپنے پہلے سیزن میں ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ پچھلے کچھ عرصے سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی بارڈر-گواسکر سیریز کو 1-2 سے جیتنے کےس اتھ ہی جون میں منعقد ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کا ٹکٹ پکا کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اب 50 اوور کے کرکٹ فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے اپنیج تیاری کو درست کرنا چاہے گی۔ یکروزہ ورلڈ کپ کا انعقاد اس سال اکتوبر نومبر میں ہندوستان میں ہوگا۔ ہندوستان نے اپنا گزشتہ ورلڈ کپ گھریلو سرزمین پر مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں 2011 میں جیتا تھا۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم سے بھی ایسا ہی کامیابی کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس سال سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو الگ الگ سیریز میں یکروزہ فارمیٹ میں سبھی چھ میچ جیت کر شاندار شروعات کی ہے۔ ان چھ یکروزہ میچوں میں شبھمن گل نے تین سنچریاں اور 113.40 کی اوسط کے ساتھ 567 رن بنائے ہیں۔ پہلے میچ میں روہت کی غیرموجودگی میں ان پر ٹیم کو اچھی شروعات دلانے کا دباو ہوگا۔ احمدآباد میں چوتھے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سنچری کے بعد ان سے ایسے ہی مظاہرے کی امید ہوگی۔
دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں: میچ دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔