پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے مکی آرتھر کو پھر بڑی ذمہ داری دے کر ٹیم سے جوڑ لیا
پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے مکی آرتھر کو پھر بڑی ذمہ داری دے کر ٹیم سے جوڑ لیا
آرتھر کی رہنمائی میں پاکستان ٹسٹ اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سطح پر نمبر ون ٹیم بن کر ابھری تھی اور آئی سی سی چمپئنس ٹرافی 2017 پر بھی قبضہ جمایا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے جمعرات کو مینز ٹیم کے ڈائریکٹر کے طور پر مکی آرتھر کی تقرری کی تصدیق کر دی ہے، جو اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ 54 سالہ آرتھر، جو 2016 سے 2019 تک پاکستان کے ہیڈ کوچ تھے، مردوں کی قومی ٹیم کی حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل درآمد میں کردار ادا کریں گے۔
پی سی بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، ’وہ آئی سی سی مرد کرکٹ ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیائی دورے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کا بھی حصہ ہوں گے۔ وہ آئی سی سی ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کے میچوں کے لیے بھی تیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں:
اس سے پہلے ہیڈ کوچ کے طور پر آرتھر کی رہنمائی میں پاکستان ٹسٹ اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سطح پر نمبر ون ٹیم بن کر ابھری تھی اور آئی سی سی چمپئنس ٹرافی 2017 پر بھی قبضہ جمایا تھا۔اس درمیان، آرتھر نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے پر بہت پرجوش ہوں اور ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
I am privileged to come back and hopefully win the World Cup and be number one in all forms of the game because we have certainly got the talent. Mickey Arthur #TheVerifiedpic.twitter.com/PQnC1HzpiE
انہوں نے کہا، 'جب میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا تب بھی میں نے کھلاڑیوں اور ان کی اجتماعی کارکردگی پر نظر رکھی ہے۔ یہ ایک باصلاحیت گروپ ہے جو تمام فارمیٹس میں نمبر ون بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میری کوشش ہے کہ حکمت عملی بنائی جائے اور ایسا ماحول بنایا جائے جو ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔