اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز ختم، لیکن وراٹ کوہلی کی سنچری پر یہ جشن ابھی بھی تازہ ہے، دیکھیں ویڈیو

    آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز ختم، لیکن وراٹ کوہلی کی سنچری پر یہ جشن ابھی بھی تازہ ہے، دیکھیں ویڈیو

    آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز ختم، لیکن وراٹ کوہلی کی سنچری پر یہ جشن ابھی بھی تازہ ہے، دیکھیں ویڈیو

    وراٹ کی جانب سے ایشیا کپ میں لگائی گئی اس سنچری کے دوران ایک تصویر نے سب کا دل جیت لیا تھا،

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ahmadabad, India
    • Share this:
      وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنائی اور اپنی ڈبل سنچری کے بے حد قریب تھے، لیکن وراٹ کوہلی ڈبل سنچری بنانے سے رہ گئے۔ آپ کو وراٹ کوہلی کا ایشیا کپ میں لگائی گئی وہ سنچری تو یاد ہوگکی کیونکہ وراٹ نے ونڈے میں سنچری تب لگائی تھی جب سنچری کا انتظار 3 سال سے زیادہ ہوچکا تھا۔ وراٹ کی جانب سے ایشیا کپ میں لگائی گئی اس سنچری کے دوران ایک تصویر نے سب کا دل جیت لیا تھا، لیکن آج احمدآباد کے نریند رمودی اسٹیڈیم میں ایک مرتبہ پھر کچھ الگ تصویر نظر آئی وہ بھی تب جب وراٹ اپنی سنچری کا جشن منارہے تھے۔

      کوہلی کے ایشیا کپ کے دوران جشن کی اس ویڈیو میں ایک بزرگ کرکٹ فین وراٹ کو ان کی سنچری پر مبارکباد دیتے ہوئے اور دونوں ہاتھ اوپر کرکے سر جھکاتے ہوئے نظر آئے۔ آج پھر ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا لیکن تصویر میں پرانے مداح کی بجائے کرکٹ کا نیا مستقبل نظر آ رہا تھا۔ وراٹ کی سنچری بنانے کے بعد ننھے بچے نے کوہلی کی سنچری پر ایسا ردعمل دیا جس نے ایشیا کپ کے جشن کی یادیں تازہ کر دیں۔


      یہ بھی پڑھیں:

      روہت شرما نے پریس کانفرنس میں کردیا بڑا انکشاف، ایسے کریں گے IPL میں WTC کی تیاری

      یہ بھی پڑھیں:

      عرفان پٹھان نے اپنی بیوی کے ساتھ شیئر کی خوبصورت تصویر، کیپشن نے جیت لیا فینس کا دل

      اتوار کو اسٹیڈیم میں موجود تقریباً 15,000 لوگوں کے لیے یادگار دن تھا جب کوہلی نے نومبر 2019 کے بعد اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری آف اسپنر نیتھن لیون کو مڈ وکٹ پر اکیلا کھیل کر مکمل کی۔ٹیسٹ کرکٹ میں کوہلی کی 28ویں اور مجموعی طور پر 75ویں بین الاقوامی سنچری ہے۔انہوں نے اپنی سنچری 241 گیندوں میں مکمل کی۔ کوہلی نے مجموعی طور پر 364 گیندوں پر 186 رنز کی اننگز کھیلی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: