خراب مظاہرہ کرنے والے اس کھلاڑی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں دو پاکستانی کھلاڑی، رینکنگ میں بادشاہت کی جنگ ہوئی دلچسپ

خراب مظاہرہ کرنے والے اس کھلاڑی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں دو پاکستانی کھلاڑی، رینکنگ میں بادشاہت کی جنگ ہوئی دلچسپ

خراب مظاہرہ کرنے والے اس کھلاڑی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں دو پاکستانی کھلاڑی، رینکنگ میں بادشاہت کی جنگ ہوئی دلچسپ

پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی ہے۔ 14 اپریل سے ٹی20 سیریز کا آغاز ہوگا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    حالیہ دنوں میں سوریہ کمار یادو کا فارم خراب چل رہا ہے۔ سوریہ کمار یادو وہائٹ بال کرکٹ میں آخری چھ اننگز میں، 0.0.0.15.1.0 کا ہی اسکور بنا پائے ہیں۔ جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ سوریہ اس وقت اپنے برے دور سے گزرر ہے ہیں۔ اس کا اثر ان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگپر پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ ابھی سوریہ آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور وہاں بھی ان کا فارم خراب ہی چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ابھی سوریہ کمار یادو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ دو مہینوں تک نہیں کھیل پائیں گے، جس کا فائدہ پاکستان کے دو بڑے کرکٹرس بابر اعظم اور محمد رضوان اٹھانا چاہیں گے۔

    دراصل، سوریہ آئی پی ایل میں مصروف رہیں گے تو وہیں پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان اس دوران نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم اور رضوان جم کر رن بنانا چاہیں گے جس سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں سوریہ کمار یادو کو ٹکر دیا جاسکے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ’کوہلی کو پیس پسند ہے،مارک ووڈ کی 149 Kmph رفتار والی گیند پر وراٹ کوہلی کا زبردست چھکا، دیکھیں ویڈیو

    موجودہ رینکنگ میں (اپ ڈیٹ شدہ T20I رینکنگ)، سوریہ 906 پوائنٹس ٹیبل T20 انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ رضوان کے 811 پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ اعظم کے اس وقت 755 پوائنٹس ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ’میرا بچہ رینکو۔۔۔‘ جب شاہ رخ خان نے ایسا کہہ کر رینکو سنگھ میں پیدا کی خوداعتمادی، چہرے پر آگئی تھی مسکان

    پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی ہے۔ 14 اپریل سے ٹی20 سیریز کا آغاز ہوگا۔ ایسے میں یہ دونوں مشہور کرکٹر اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین پرفارمنس کر کے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی بادشاہت پھر سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: