جاریہ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے درمیان فینس اور ماہرین کا دھیان اگلے مہینے کھیلے جانے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل مقابلے پر بھی ہے۔ یہ میچ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا۔ جب یہاں کنگارو ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کھیل رہی ہے، تو ہندوستان لگاتار دوسری مرتبہ فائنل کھیلے گا۔
ہندوستان پہلی مرتبہ 2021 میں کھیلے گئے پہلے WTC فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھا چکا ہے۔ میچ کو لے کر اب تقریباً ہر دن کوئی نہ کوئی خبر سامنے آرہی ہے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ اس میگا فائنل کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کُل ملا کر سبھی ٹیموں کے درمیان 3.8 ملین ڈالر (قریب 31 کروڑ، 37 لاکھ اور 98300 روپے) کی انعام رقم تقسیم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:
WTC فائنل جیتنے والی ٹیم کو جہاں چیمپئن شپ ٹرافی ملے گی، وہیں اسے 1.6 ملین ڈالر (تقریباً 13 کروڑ، 21 لاکھ اور 27,840 روپے) بطور انعامی رقم بھی ملے گی۔ رنر اپ ٹیم کو اسسی ہزار ڈالر (تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ، 63920 روپے) ملیں گے۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے لیے انعام کی بات کی جائے تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بتادیں کہ سال 2012 میں ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی 1.6 ملین ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔
مجموعی طور پر 3.8 ملین ڈالر کی رقم چمپئن شپ میں ٹیموں کی رہی رینکنگ کی بنیاد پر ان میں تقسیم کی جائے گی۔ انعام کی رقم سبھی 9 ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔ اس کے تحت جنوبی افریقہ کو تیسرے مقام پر رہنے کے لیے 450000 ڈالر (قریب 3 کروڑ، 71 لاکھ 61675 روپے) 2021-23 کی مدت کے لیے ملیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔