’۔۔۔تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان نہیں آئیں گے‘ پی سی بی چیف نجم سیٹھی نے دی دھمکی
’۔۔۔تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان نہیں آئیں گے‘ پی سی بی چیف نجم سیٹھی نے دی دھمکی
(Najam sethi Twitter)
اس سوال پر کہ کیا پاکستان کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی صورت میں اے سی سی میں جاری رہنے کا کوئی فائدہ ہے؟ نجم سیٹھی نے کہا کہ اے سی سی کو اس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے جمعہ کو دھمکی دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان میں ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے تبھی جائے گی جب ہندوستانی ٹیم آئندہ ایشیا کپ اور 2025 چمپئنس ٹرافی کھیلنے سرحد پار جائے گی۔ ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حال ہی مین ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا۔ سیٹھی کا ماننا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان جب تک ایک دوسرے کے ملکوں میں کھیلنا شروع نہیں کرتے، یہی ایک متبادل نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں چار میچ ہوں اور بقیہ میچ کسی متبادل مقام پر کھیلے جاسکتے ہیں۔ ایشیائی کرکٹ کونسل دو فیصلے لے سکتی ہے۔ یا تو وہ راضی ہو اور میری اس تجویز کے مطابق شیڈیول بنائے یا کہہ دے کہ سارے میچ دوسرے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ پہلا آپشن لینے پر سب کچھ حل ہوجائے گا، تو دوسرا آپشن منتخب کرنے پر ہم ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے۔ ہم جئے شاہ اور دوسروں کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
نجم سیٹھی نے اس سوال پر کہ کیا پاکستان کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی صورت میں اے سی سی میں جاری رہنے کا کوئی فائدہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ اے سی سی کو اس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ اے سی سی کا اگلا صدر پی سی بی سے ہوگا۔ اب ہماری باری ہے۔ ہم اے سی سی میں رہنا چاہتے ہیں یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ اے سی سی پاکستان کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ اے سی سی کو زیادہ سے زیادہ آمدنی صرف ہندوستان اور پاکستان سے ملتی ہے۔ اگر پاکستان ایشیا کپ نہیں کھیلتا تو براڈ کاسٹر اسٹار نیٹ ورک کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے ایشیا کپ اور اے سی سی کے لیے ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی اہم ہیں۔ اسی لیے میں نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔