உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یہ 2 فلاپ کرکٹرز ٹیسٹ ٹیم میں شکھر دھون، دنیش کارتک کی لیں گے جگہ

    فوٹو ٹوئیٹر سے

    فوٹو ٹوئیٹر سے

    سیریز کے اختتام کے بعد سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شکھر دھون کو مین آف دی سیریز سے نوازا گیا

    • Share this:
      سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم انڈیا نے میزبان آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ٹیم انڈیا نے ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔ برسبین میں گھیلا گیا پہلا ٹی ٹوینٹی آسٹریلیا نے 4 رن سے جیتا تھا۔ میلبورن میں کھیلا گیا دوسرا ٹی 20 بارش کی وجہ سے رد ہو گیا تھا۔ سیریز کے اختتام کے بعد سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شکھر دھون کو مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

      دھون نے سیریز میں 117 رنز بنائے۔ دھون کے علاوہ دنیش کارتک نے بھی اپنی شاندار بلے بازی سے ہر ایک کو متاثر کیا۔ انہوں نے پہلے میچ میں 13 گیندوں میں طوفانی 30 رن بنائے تھے، وہیں، آخری میچ میں وہ 22 رن بنا کر ناٹ آوٹ لوٹے۔ اس طرح سے یہ دونوں ہی کھلاڑی ٹی 20 سیریز میں ٹیم انڈیا کے ہیرو ثابت ہوئے۔

      ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے دھون، دنیش

      لیکن اس کے باوجود یہ دونوں ٹیم انڈیا کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ 6 دسمبر سے ہندوستان کی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔ اس سیریز کے لئے بھارت نے ٹیم کا انتخاب تقریبا ایک ماہ پہلے ہی کر لیا تھا۔ اس ٹیم میں دھون اور دنیش کارتک دونوں کا نام نہیں ہے۔ بلکہ، ٹی 20 سیریز میں خراب مظاہرہ کرنے والے کے ایل راہل اور ریشبھ پنت دونوں کو اس ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ پنت جہاں دونوں میچوں میں 20، 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے وہیں، راہل دونوں میچوں میں 13، 14 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ جیسا کہ بیرون ملکوں میں ان دونوں کا ٹریک ریکارڈ گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں رہا ہے ایسے میں یہ دیکھنے کے لائق ہو گا کہ اس ٹیسٹ سیریز میں یہ دونوں کھلاڑی کیسا مظاہرہ کرتے ہیں۔
      First published: