دھونی کے پٹارے سے نکلا یہ ’ڈیتھ اوور‘ کا خطرناک گیندباز، چنئی سوپر کنگس کی کشتی لگائے گا پار!

دھونی کے پٹارے سے نکلا یہ ’ڈیتھ اوور‘ کا خطرناک گیندباز، چنئی سوپر کنگس کی کشتی لگائے گا پار!

دھونی کے پٹارے سے نکلا یہ ’ڈیتھ اوور‘ کا خطرناک گیندباز، چنئی سوپر کنگس کی کشتی لگائے گا پار!

پتھیرانا کے 148.8 کلومیٹر کی رفتار والی بہترین یارکر گیند کے سامنے منیش پانڈے خود کو سنبھال نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chennai [Madras], India
  • Share this:
    چنئی بمقابلہ دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے 55ویں میچ میں چنئی سوپر کنگس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن چنئی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ چنئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر 167 رن ہی بنائے، چنئی کا کوئی بھی بلے باز اپنی اننگ کو بڑے اسکور میں نہیں تبدیل کرپایا۔

    بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے شروعاتی دونون بلے بازوں کو آوٹ کر کے چنئی کو اچھی شروعات سے محروم کردیا۔ وہیں مشیل مارش نے تین اوور میں صرف 18 رن دے کر تین وکٹ لیے، کلدیپ یادو اور للت یادو کو بھی ایک ایک وکٹ ملا۔ دوبے نے چنئی کی اننگ کا پہلا چھکا 11ویں اوور میں اکشر کو لگایا۔ اس کے بعد دو اور چھکے لگے لیکن مشیل مارش کی گیند پر دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 25 رن بنائے۔


    چنئی بولنگ کے دوران چنئی کے گیند باز متھیشا پاتھیرانا نے اپنی تیز گیند بازی سے سب کا دل جیت لیا۔ پتھیرانا نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023: یشسوی جیسوال کی طوفانی اننگز سے راجستھان نے درج کی 'رائل' جیت، ٹاپ تھری میں بنائی جگہ

    یہ بھی پڑھیں:

    یجویندر چہل نے بدل دی آئی پی ایل کی تاریخ، اب سب سے زیادہ وکٹ لینے یہ ہیں پانچ گیند باز

    پتھیرانا کے 148.8 کلومیٹر کی رفتار والی بہترین یارکر گیند کے سامنے منیش پانڈے خود کو سنبھال نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پتھیرانا کی شاندار گیند بازی کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں مل رہی ہیں۔ پتھیرانا کی شاندار بولنگ کے بعد چنئی کے بولنگ کوچ ڈوین براوو (ڈی جے براوو) میدان میں آئے اور پتھیرانا کو گلے لگایا، جس کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: