شبمن گل کی بہن کو آن لائن ٹرول کرنے کے معاملے میں ویمنس کمیشن نے لیا یہ فیصلہ
شبمن گل کی بہن کو آن لائن ٹرول کرنے کے معاملے میں ویمنس کمیشن نے لیا یہ فیصلہ
گل کی بہن کو ٹرول کرنے، غیر مہذب الفاظ کہنے، عصمت دری اور مارنے کی دھمکی دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کو لے کر دہلی پولس کو نوٹس دیا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ دنوں گجرات ٹائٹنس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان ہوئے میچ کے بعد میچ میں سنچری بنانے والے ٹائٹنس کے اوپنر شبھمن گل کی بہن کو لے کر جو آن لائن ٹرولنگ دیکھنے کو ملی تھی، سا نے ایک بڑے طبقے کو حیران کردیا تھا۔ بہرحال، اس واقعہ کا نوٹس دہلی ویمنس کمیشن نے لیا ہے۔ کمیشن نے کرکٹر گل کی بہن کو ٹرول کرنے، غیر مہذب الفاظ کہنے، عصمت دری اور مارنے کی دھمکی دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کو لے کر دہلی پولس کو نوٹس دیا ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے ے بعد ایک نہیں، بلکہ کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گل کی بہن کو لے کر ٹرولنگ دیکھی گئی۔ اس معاملے پر گل اور ان کے افراد خاندان نے ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن اب دلی ویمنس کمیشن نے اس معاملے میں پہل کی ہے۔
Taking suo-moto cognisance of the online trolling and abuse of cricketer #ShubmanGill’s sister, we have issued a notice to Delhi Police seeking registration of FIR. Police is to file a detailed action taken report by 26th May. Such criminals won’t be allowed to get away with… pic.twitter.com/VMZfClofag
کمیشن نے نوٹس میں کہا، 'سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شبمن گل کی بہن کے لیے لکھی گئی یہ پوسٹس فحش، دھمکی آمیز اور تضحیک آمیز ہیں۔ انہیں عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں جو کہ مجرمانہ ہے۔ مزید کہا گیا کہ یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہے اور اس پر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے ٹوئٹر پر نوٹس شیئر کر کے دہلی پولیس کو 26 مئی تک کارروائی کی معلومات دینے کو کہا ہے۔ اب دیکھنے کی بت ہوگی کہ دہیل پولیس کمیشن کے اس قدم پر کیس فیصلہ لیتا ہے، لیکن جو کچھ بھی اس معاملے میں سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملا ہے، وہ بہت ہی زیادہ گھناونا اور قابل مذمت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔