خوبصورت ہی نہیں جانباز بھی ہے یہ خاتون کھلاڑی، نہیں پہنا حجاب تو ایران سے ملی دھمکی!
خوبصورت ہی نہیں جانباز بھی ہے یہ خاتون کھلاڑی، نہیں پہنا حجاب تو ایران سے ملی دھمکی!
2017 میں فلم میکر اور شو پریزنٹر اردشیر احمدی سے شادی کرنے والی سارا کافی ماڈرن مانی جاتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیاپر بھی اکثر بنا حجاب کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ایران کی بے حد خوبصورت شطرنج کھلاڑی سارا خادیم نے قزاقستان میں ایک ایسا کارنامہ کردیا، جس کی شائد ہی کسی کو امید رہی ہوگی۔ اس نوجوان کھلاڑی نے ٹورنامنٹ کے دوران حجاب پہننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ہی ملک ایران کے کٹروادیوں کے دلوں میں آگ لگادی ہے۔ اب اس کھلاڑی کو وطن واپس نہیں لوٹنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اسے دھمکی مل رہی ہے۔
سارا نے اس لیے نہیں پہنا حجاب سارا نے ایران میں جاری حجاب مخالف احتجاج کی حمایت کی اور ٹورنامنٹ میں روس کی اولگا گیریا کے خلاف بنا حجاب اور سر ڈھانکے کھیلا۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی ایران میں ہنگامہ مچ گیا۔ انہیں چیس فیڈریشن کے عہدیداروں کی جانب سے گھر نہیں لوٹنے کی بات کہی گئی ہے۔
ایران میں مچا ہنگامہ
1997 میں پیدا ہوئی سارا FIDE World Rapid اور Blitz Chess Championships میں حصہ لیا۔ انہوں نے دونوں ہی ٹورنامنٹ میں حجاب پہنے بغیر حصہ لیا۔ اس سے ان کے ملک ایران میں ہنگامہ مچ گیا اور لگاتار انہیں دھمکایا جارہا ہے۔
پھر بھی لوٹیں گی اپنے ملک
ایک بیان میں سارا نے بتایا کہ انہیں ملک سے لگاتار کال آرہے ہیں اور دھمکایا جارہا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ وطن واپس لوٹیں گی اور اس مسئلہ کو ختم کریں گی۔ اس بیان کے بعد سبھی سارا کی دلیری کی تعریف کررہے ہیں۔
2017 میں فلم میکر اور شو پریزنٹر اردشیر احمدی سے شادی کرنے والی سارا کافی ماڈرن مانی جاتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیاپر بھی اکثر بنا حجاب کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب، جب س بارے میں قزاقستان حکومت کو پتہ چلا تو فوری سارا خادیم کو سیکوریٹی مہیا کرائی گئی ہے۔ انہیں چار باڈی گارڈس فراہم کیے گئے ہیں، جو خاتون کھلاڑی کے ہوٹل روم کے باہر بھی پہرہ دے رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔